ہسپتال کی تاریخ
بِسمِ اللہ الرَّحمن الرَّ حِیم
آج مورخہ 13اکتوبر2008 بروز سوموار 11بجے صبح جناب عزیز ذوالفقار چئیرمین رفیق انور میموریل ٹرسٹ ہسپتال کی زیرِ صدارت بورڈآف ٹرسٹیز کا اجلاس ہؤا۔
اجلاس میں مندرجہ ذیل ٹرسٹی صاحبان نے شرکت فرمائی۔
-1 جناب چوہدری عزیز ذوالفقار صاحب چیئرمین ٹرسٹ
-2 جناب چوہدری محمد رفیق تار ڑ صاحب سر پرست و ٹرسٹی
3 – جناب جسٹس خلیل الرحمان خان صاحب ٹرسٹی
-4 جناب نوازاحمد باجوہ صاحب ٹرسٹی
5 – جناب حاجی مراد علی صاحب ٹرسٹی
-6 جنا ب چوہدری ا عجاز احمد صاحب ٹرسٹی
-7 جناب عقیل احمد صاحب ٹرسٹی
-8 جناب وقاص انور صاحب ٹرسٹی
9 – جناب چوہدری خورشید اے عزیز صاحب ٹرسٹی
10 – کرنل ریٹائرڈاکٹرمحمد عظیم صاحب ٹرسٹی
11 – اقبال محمود دھاریوال آنریری سیکریٹری جنرل
تلاوتِ قرآنِ پاک کی سعادت مجھے نصیب ہوئی۔
تلاوتِ قرآنِ پاک کے بعد جناب چئیرمین صاحب نے تمام ٹرسٹی صاحبان اور خاص طور پر مدعو کئے گئے چار معزّزین جن میں خان غلام دستگیر خان صاحب،اظہر صاحب، مختار صاحب، اور عبدالقادر پھلروان صاحب کو ہسپتال کا معائنہ کرنے کی دعوت دی۔کرنل رندھاوا صاحب میڈیکل سپرنٹنڈنٹ نے بھی اجلاس میں شرکت کی۔اور تمام شرکاء اجلاس کو ساتھ لیکر چئیرمین صاحب نے خود تمام ہسپتال کا چکر لگوایا۔
جناب جسٹس (ریٹائرڈ)خلیل الرحمان خان صاحب نے پہلی دفعہ ہسپتال کا تفصیلی دورہ کیاتھا۔ وہ ہسپتال کے مختلف شعبہ ہائے کو دیکھ کر بہت خوش ہوئے۔
پرائیویٹ رومز کے اوپر دوسری منزل پر 20 پرائیویٹ کمرے تعمیر کرنے کے منصوبے کے کام کا آغاز جناب جسٹس خلیل الرحمان خان صاحب اور جناب محمد رفیق تارڑ صاحب نے اپنے دستِ مبارک سے اینٹ رکھ کر کیا۔تمام شرکاء اجلاس بھی اس موقع پر موجود تھے۔اور سب نے بے حد خوشی کا اظہار کیااوراللہ تعالیٰ کے حضور دعا فرمائی کہ اسی طرح یہ ادارہ پھلتا اور پھولتا رہے۔اور جو لوگ اس کارِ خیر میں حصّہ لے رہے ہیں اللہ تعالیٰ اُسے قبول فرمائے اور اُنہیں اجرِ عظیم عطا فرمائے۔
شرکاء اجلاس کی تواضع چائے سے کی گئی،تمام شرکاء اجلاس کا شکریہ ادا کیا گیا۔
کاروائی اجلاس برائے اطلاع و منظوری بخدمت جناب چئیرمین صاحب پیشِ خدمت ہے۔
اقبال محمود دھاریوال
آنریری سیکریٹری جنرل
چئیرمین 13-10-2008
بِسمِ اللہ الرَّحمن الرَّ حِیم
آج مورخہ11جون2011 بروزہفتہ بوقت 11بجے دن ب جناب چوہدری محمد رفیق تار ڑ صاحب چئیرمین رفیق انور میموریل ٹرسٹ ہسپتال کی زیرِ صدارت بورڈآف ٹرسٹیز کا اجلاس منقعد ہؤا۔جس میں مندرجہ ذیل ٹرسٹی صاحبان نے شرکت فرمائی۔اُن کے اسمائے گرامی درج ذیل ہیں۔
-1 جناب جسٹس (ر)چوہدری محمد رفیق تار ڑ صاحب چیئرمین ٹرسٹ
2 – جناب جسٹس (ر)خلیل الرحمان خان ٹرسٹی
3 – جناب حاجی مراد علی صاحب ٹرسٹی
4 – جنابچوہدری خورشید اے عزیز صاحب ٹرسٹی
-5 جنا ب نوازاحمد باجوہ صاحب ٹرسٹی
-6 جنابچوہدری ا عجاز احمد صاحب ٹرسٹی
-7 جناب عقیل احمد صاحب ٹرسٹی
-8 جناب ملک ظہیر الحق صاحب ٹرسٹی
-9 کرنل ریٹائرڈاکٹرمحمد عظیم صاحب ٹرسٹی
10 – جناب وقاص انور صاحب ٹرسٹی
-11 جناب عبدالرؤف مغل صاحب ٹرسٹی
-12 جناب عبدالقادر پھلروان صاحب ٹرسٹی
11 – اقبال محمود دھاریوال آنریری سیکریٹری جنرل
اجلاس کا آغاز تلاوتِ قرآنِ پاک سے ہوا۔ جسکی سعادت جناب نوازاحمد باجوہ صاحب کو نصیب ہوئی۔
میں نے شرکائے اجلاس سے سابقہ چئیرمین جناب عزیز ذوالفقار مرحوم کی مغفرت کے لئے دعا کرنے کی استدعا کی جس پر جناب تارڑ صاحب نے جسٹس (ر)خلیل الرحمان خان صاحب سے دعائے مغفرت کروانے کا کہا۔ جنہوں نے نہایت پر اثر انداز میں مرحوم کے لئے دعائے مغفرت فرمائی۔اللہ تعالیٰ ہم سب کی دعا قبول فر ما کر اپنے نیک اور ہر دلعزیز بندے جناب عزیز ذوالفقار صاحب کی مغفرت فرمائے اور انہیں جنو الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے۔آمین۔
آج کا یہ اجلاس نئے چئیرمین ٹرسٹ کے انتخاب کے لئے منعقد کیا گیا ہے۔
اس سلسلہ میں میں نے سب سے پہلے تمام ہاؤس کے سامنے جناب جسٹس (ر) محمد رفیق تارڑ صاحب سے نہایت ادب سے گزارش کی کہوہ اس ذمہ داری کو قبول فرمائیں۔کیونکہ اُن کا تجربہ، نیک نامی اور اعلیٰ مقام اس بات کا متقاضی ہے کہ ٹرسٹ اس سے مستفیذ ہو
تمام ہاؤس نہایت خوشدلی سی یک زبان ہو کر اسکی تائید فرمائی۔ خاس طور پرجناب جسٹس (ر)خلیل الرحمان خان نے میرے موقف کو بڑے اچھے انداز میں پیش کرتے ہوئے جناب تارڑ صاحب سے اپیل کی جو خاموش نیم رضامندی کی صورت میں منظور ہوئی۔اس تمام کاروائی کے بعد جناب تارڑ صاحب نہایت افسردگی اور جذباتی حالت میں گویا ہوئے اور اپنے عزیز دوست مرحوم سے اپنی لمبی رفاقت جو
قریباََ65برس پر محیط ہے کا ذکر فریااور آبدیدہ ہو گئے۔اور تمام شرقائے اجلاس بھی سوگوار ہو گئے۔
اس کے بعد جناب تارڑ صاحب نے اپنے رضامندی کا اظہار فرمایا اور تمام ہاؤس کا شکریہ ادا کیا۔اللہ تعالیٰ سے ٹرسٹ کی ترقی،خوشحالی اور کامیابی کی دعا فرمائی۔ تمام ہاؤس نے جناب تارڑ صاحب کو چئیرمین منتخب ہونے پر مبارکباد دی۔نئے ٹرسٹی کے انتخاب کا معاملہ عارضی طور پر ملتوی کر دیا گیا۔جناب ملک ظہیرالحق صاحب کی تجویز پر جناب تارڑ صاحب نے مالیاتی کمیٹی تشکیل فرمائیسجو ٹرسٹ کے مالی امور بہتر کرنے پر غور کرے گی اور اپنی سفارشات پیش کرے گی۔سابقہ چئیرمین جناب عزیز ذوالفقار صاحبکے رحلت فرما جانے کے بعد جو کہ Signatoryتھے اس خالی آسامی پر جناب نواز احمد باجوہ ٹرسٹی صاحب کا نام بطور Signatory منظور کیا گیا۔تا کہ ٹرسٹ کے مالی معاملات چلانے میں کوئی دقت پیش نہ آئے۔شرقائے اجلاس کی چائے سے تواضع کی گئی۔ اجلاس بارہ بجے دب احتتام پذیر ہوا۔
کاروائی اجلاس برائے اطلاع و منظوری بخدمت جناب چئیرمین پیش ہے۔
اقبال محمود دھاریوال
آنریری سیکریٹری جنرل
چئیرمین 11جون 2011
بِسمِ اللہ الرَّحمن الرَّ حِیم
سابقہ اجلاس کی کاروائی
آج مورخہ30مئی 2012 بروزبدھ بوقت 11بجے دن رفیق انور میموریل ٹرسٹ ہسپتال کا اجلاس زیرِ صدارت جناب جسٹس (ر) محمد رفیق تار ڑ صاحب ٹرسٹ آفس میں منقعد ہؤا۔جس میں مندرجہ ذیل معززٹرسٹی صاحبان نے شرکت فرمائی۔اُن کے اسمائے گرامی درج ذیل ہیں۔
-1 جناب جسٹس (ر) محمد رفیق تار ڑ صاحب چیئرمین ٹرسٹ
2 – جناب جسٹس (ر)خلیل الرحمان خان صاحب
3 – جناب حاجی مراد علی صاحب
4 – جناب چوہدری خورشید اے عزیز صاحب
-5 جنا ب چوہدری ا عجاز احمد صاحب
-6 جناب نوازاحمد باجوہ صاحب
-7 جناب عقیل احمد صاحب
-8 کرنل ریٹائرڈاکٹرمحمد عظیم صاحب
9 – جناب وقاص انور صاحب
-10 جناب عبدالرؤف مغل صاحب
11۔ جناب عبدالقادر پھلروان صاحب
12۔ اقبال محمود دھاریوال آنریری سیکریٹری جنرل
1۔ اجلاس کا آغاز تلاوتِ قرآنِ پاک سے ہوا۔ جسکی سعادت جناب نوازاحمد باجوہ صاحب کو نصیب ہوئی۔
2 ۔ہاؤس نے سابقہ اجلاس کی کاروائی کی توثیق فرمائی۔جناب نوازاحمد باجوہ صاحب نے ایجنڈا کے ساتھ سابقہ اجلاس کی کاپی ارسال کرنے کی تجویز دی جو متفقہ طور پر منظور ہوئی۔
3۔ ایجنڈاکے آئٹم نمبر 3کے مطابق جناب چئیرمین ٹرسٹ و ٓنریری سیکریٹری جنرل کے عہدہ ہائے کی میعاد مورخہ 31-05-2012کو ختم ہو رہی ہے۔اور Deed of Trustکے
مطابق دونوں عہدوں ہر تین سال کے بعد تقرری بذریعہ چناؤ کی جانی ضروری ہے۔چنانچہ مظہر نے سب سے پہلے جناب جسٹس (ر) محمد رفیق تار ڑ صاحب سے گذارش کی کہ وہ اگلے
تین سال کے لئے بھی ٹرسٹ چئیرمین شپ قبول فرمائیں۔کیونکہ ادارہ کو اس وقت نیک نام، مخلص اور بلند مرتبت شخصیت کی ضرورت ہے۔تمام ہاؤس نے فردََا فردََا اُن سے اپیل کی۔
اور میری تجویز کی پُر خلوص تائید کی۔آخر میں جناب جسٹس (ر)خلیل الرحمان خان صاحب نے بھی بڑے پُر اثر انداز میں جناب تارڑ صاحب سے اپیل کی کہ سب دوستوں کاخلوص اور
اسرار دیکھ کر آپ کو ٹرسٹ کی چئیرمین شپ قبول کر لینی چاہئے۔
چنانچہ چئیرمین صاحب نے سب دوستوں ٹرسٹی صاحبان کی خواہش کا اخترام کرتے ہوئے آئیندہ تین سال کے لئے ٹرسٹ کی چئیرمین شپ قبول کرنے کی رضامندی ظاہر کر دی۔اس
طرح بہت ہی خوبصورت انداز میں جناب جسٹس (ر) محمد رفیق تار ڑ صاحب کو رفیق انور میموریل ٹرسٹ ہسپتال کا آئیندہ تین سال کے لئے چئیرمین منتخب کر لیا گیا۔
مظہر کو سیکریٹری جنرل کو عہدہ پر کام کرتے ہوئے بارہ سال کا عرصہ ہو چکا ہے۔میری خواہش تھی کہ اب ٹرسٹ صاحبان میں سے کوئی نیا صاحب اس عہدہ کے لئے منتخب کیا جائے۔مگر تمام
ہاؤس نے متفقہ طور پر مجھے بطور سیکریٹری جنرل کام جاری رکھنے پر زور دیا۔چنانچہ جناب چئیرمین صاحب اور تمام ٹرسٹ صاحبان کی خواہش کا اخترام کرتے ہوئے میں نے آئیندہ تین سال
کے لئے بطور سیکریٹری جنرل کے عہدہ کی ذمہ داری نبھانے کی ذمہ داری قبول کر لی۔
4۔ تمام ہاؤس نے عارضی ٹرسٹی صاحبان کرنل (ر) ڈاکٹر ایم عظیم،جناب عبدالرؤف مغل، جناب عبدالقادر پھلروانصاحب جن کے عہدہ کی میعاد 31-05-2012کو ختم ہو رہی
ہے۔ متفقہ طور ہر اس میں تین سال کی توسیع کی منظوری دیاور ان کی کارکردگی کو سراہا۔
5۔جناب چئیرمین و ٹرسٹ صاحبان نے موقع پر جا کر تعمیراتی کام ملاحظہ کیااور کام کی رفتار کو تسلی بخش قرار دیا۔ہاؤس نے جناب مظہر محمود صاحب ماہرِ تعمیرات کے رضا کارانہ طور پر
منصوبہ پر کام کرنے کو بے حد سراہا اور اُن کے لئے دعا ئے خیر کی اور یہ بھی فیصلہ ہواکہ اُن کو ہاؤس کی جانب سے شکریہ کا خط ارسال کیا جائے۔
6۔نئی گاڑی Suzuki Vanکی خرید کو بھی ہاؤس نے پسند کیااور اسے ادارہ کی بہتری کااقدام قرار دیا۔
7۔ Siemens Pakistan Engineering Coسے 100 K.V.A Capacityکے جنریٹر کی خرید کی خرید کو ہاؤس نے بہت پسند کیا۔بڑھتی ہوئی لوڈ شیڈنگ کی
کی وجہ سے ہسپتال کے نظام کو چلانے میں اس جنریٹر سے مدد ملے گی۔
جناب چئیرمین صاحب کی اجازت سے میں نے ہسپتال میں میڈیکل سپیشلسٹ، سرجن،جُز وقتی پیتھالوجسٹ کی تقرری کے لئے اخبارات میں اشتہار دینے کی طرف توجہ دلائی جس پر
تفصیل سے ٹرسٹی صاحبان نے اپنی اپنی آراء کا اظہار کیا۔
جناب جسٹس (ر)خلیل الرحمان خان صاحب نے اخبارات میں اشتہار دینے کی بجائے یہ معاملہ کمیٹی جس میں جناب ایم ایس صاحب بھی ہوں ڈاکٹر صاحبان سے ذاتی طور پر مل کر
موزوں شرائط طے کر کے حل کیا جاوے۔اس تجویز کو تمام ہاؤس نے پسند کیا اوو اجازت دی۔
جناب وقاص انور صاحب ٹرسٹی کی جانب سے کنفرنس روم میں استعمال کا عوزانہ 10,000/-روپے سے کم کرنے کی بات ہاؤس کے اوپر پیش کی۔اس پر حاجی مراد صاحب کا موقف تھا
کہ یہ کانفرنس پرائیویٹ ہسپتال والے کرواتے ہیں اور اُن کا خرچ بھی دواؤں کی کمپنیاں کرتی ہیں اس میں کمی نہیں ہونی چاہئے۔کافی بحث کے بعد کے یہ فیصلہ ہوا کہاس کا اختیار سیکٹری
جنرل کو دیا جائے کہ اگر وہ مناسب سمجھیں کہ کانفرنس سے ہسپتال کا مفاد وابستہ ہے تو وہ اس میں کمی کرنے کے مجاذ ہونگے۔یہ بات بھی ہاؤس میں طے ہوئی کہ ہر دو ماہ بعد ٹرسٹ بورڈ کا
اجلا س ہوا کرے گا۔
میٹنگ کے دوران ٹرسٹی صاحبان کی سادہ چائے سے تواضع کی گئی۔کیونکہ میٹنگ کے بعد جناب اعجازاحمد صاحب ٹرسٹی کی طرف سے ہوٹل رائل گارڈن میں کھانے کا اہتمام کیا گیا ہے
کھانا بہت اچھا تھا۔تمام مہمانوں نے بہت پسند کیا۔اور اعجاز صاحب کا شکریہ ادا کیا۔قریباََ دو بجے جناب چئیرمین و دیگر ٹرسٹی صاحبان الوداع ہو گئے۔
اجالاس کی کاروائی برائے اطلا ع و منظوری بخدمت جناب چئیرمین صاحب پیشِ خدمت ہے۔
میاں اقبال محمود دھاریوال
آنریری سیکریٹری جنرل
30-05-2012
بِسمِ اللہ الرَّحمن الرَّ حِیم
سابقہ اجلاس کی کاروائی
آج مورخہ9اکتوبر 2012 بروزمنگل بوقت 11:30 بجے دن رفیق انور میموریل ٹرسٹ ہسپتال کا اجلاس زیرِ صدارت جناب جسٹس (ر) محمد رفیق تار ڑ صاحب ٹرسٹ آفس میں منقعد ہوا۔جس میں مندرجہ ذیل معززٹرسٹی صاحبان نے شرکت فرمائی۔
-1 جناب جسٹس (ر) محمد رفیق تار ڑ صاحب چیئرمین
2 – جناب جسٹس (ر)خلیل الرحمان خان صاحب
3 – جناب حاجی مراد علی صاحب
4 – جناب چوہدری خورشید اے عزیز صاحب
-5 جنا ب چوہدری ا عجاز احمد صاحب
-6 جناب نوازاحمد باجوہ صاحب
-7 جناب عقیل احمد صاحب
8 – جناب وقاص انور صاحب
9۔ جناب عبدالرؤف مغل صاحب
10۔ جناب عبدالقادر پھلروان صاحب
11۔ اقبال محمود دھاریوال آنریری سیکریٹری جنرل
1۔ اجلاس کا آغاز تلاوتِ قرآنِ پاک سے ہوا۔ جسکی سعادت جناب نوازاحمد باجوہ صاحب نے فرمائی۔
2۔ جناب نوازاحمد باجوہ صاحب کی ترمیم کے بعد ہاؤس نے متفقہ طور پر سابقہ اجلاس کی کارووائی کی توثیق فرمائی۔
نکات برائے اطلاع و منظوری معزز ممبران
3۔ شرکاء اجلاس نے سٹاف کی تنخواہوں میں دس فی صد اضافہ کے اقدام کو سراہا اور اس کی منظوری دی۔
4۔ جناب چئیرمین صاحب اور ٹرسٹی صاحبان نے مڈوائفری سٹوڈنٹس کے وظیفہ میں 500روپے ماہانہ اضافہ کو بھی پسند کیا اور اس کی منظوری دی۔
5۔ ممبران ٹرسٹ بورڈ نے پیڈ یاٹرک سرجن ڈاکٹر محمد علی چیمہ صاحب اور پیتھالوجسٹ ڈاکٹر محمد طاہر محمود بھلر صاحب کی تقرری کو احسن اقدام قرار دیا اور اس کی منظوری دی۔
6۔ چلڈرن بلاک کے ساتھ ICUکی تعمیر کے کام کے متعلق ہاؤس کو تفصیل سے آگاہ کیا گیا۔ جس پر اطمینان کا اظہار کیا گیا۔ اُمید ہے انشاء اللہ یہ منصوبہ شاندار
طریقہ سے جلد پایہ تکمیل کو پہنچے گا۔
1۔ بیہوشی والے ڈاکٹر صاحبان کا مطالبہ اضافہ فیس ہاؤس میں پیش کیا گیا۔
جناب نواز احمد باجوہ صاحب نے اس پر تفصیلاََ روشنی ڈالی۔ اُن کا موقف تھا کہ ہمارے ہسپتال میں بیہوشی کا کام کرنے والے ڈاکٹر صاحبان پہلے ہی شہر میں پرائیویٹ ہسپتالوں میں کام کرنے والے بیہوشی والے ڈاکٹر وں سے زیادہ معاوضہ وصول کر رہے ہیں۔ اور یہی ڈاکٹر صاحبان جب دوسرے پرائیویٹ ہسپتالوں میں کام کرتے ہیں۔تو ہمارے ہسپتال کی نسبت کم پیسے لیتے ہیں اس پر دیگر ٹرسٹی صاحبان نے بھی اپنے اپنے خیالات کا اظہار فرمایا۔
بالا آخر یہ طے پایا کہ موجودہ معاوضہ مقرر ہے اُسے برقرار رکھا جائے۔ البتّہ فنانس کمیٹی بیہوشی والے ڈاکٹر صاحبان سے میٹنگ کرکے اُن کو مطمئن کرے۔
2 ۔ ڈپلومہ ہولڈر گائناکالوجسٹ کی جانب سے Shareمیں اضافہ کا مطالبہ بھی ہاؤس کے زیرِ غور آیا۔جناب جسٹس (ر) خلیل الڑحمٰن خان صاحب نے اکاؤنٹس آفیسر سے اِن ڈاکٹر صاحبان کے Shareمیں وصول شدہ رقوم کی تفصیل دریافت کی اور ازاں بعد دوسرے تمام ڈاکٹر صاحبان کے Share میں وصول شدہ رقوم کی تفصیل پوچھی۔ یہ جاننے کے بعد تمام ہاؤس کی متفقہ رائے تھی کہ ڈاکٹر صاحبان کو پہلے ہی Share کی مد میں پہلے ہی کافی مناسب تسلی بخش رقوم مل رہی ہیں۔ تبدیلی کی صورت میں ہسپتال کے اخراجات میں مشکلات پیدا ہونگی۔
لہٰذا فیصلہ ہوا کہ موجودہ صورتِ حال کو برقرار رکھا جائے۔
3۔ لیب ٹیکنیشن کا مطالبہ اضافہ Shareبھی زیرِ غور آیا اِس پر بھی تفصیلاََ بحث ہوئی لیکن Sahreمیں اضافہ پر اتفاقِ رائے نہ ہو سکی۔ البتہ میری تجویز پر ہاؤ س نے
منظوری دی کہ لیب کے عملہ کو مناسب رقم بطور انعام برائے بہتر کارکردگی دے دی جائے۔
4۔ میڈیکل سپرنٹنڈنٹ کی آسامی کے لئے دو ڈاکٹر صاحبان تشریف لائے ہیں۔
ایک ڈاکٹر صاحب سوشل سیکیورٹی ہسپتال گوجرانوالہ سے بطورM.S ریٹائرڈ ہوئے تھے اور دوسرے ڈاکٹر صاحب گوجرانوالہ کینٹ میں حاضر سروس ڈاکٹر ہیں اور31اکتوبر2012کو ریٹائر ہو رہے ہیں۔دونوں ڈاکڑ صاحبان سے میں نے اور M.Sصاحب نے ملاقات کی ہے اور تفصیل سے اُن کی بات سنی ہے۔ ہاؤس نے فیصلہ کیا کہ ڈاکٹر کرنل (ر)ساجد فاروق صاحب سے فنانس کمیٹی بھی ملاقات کرنے ے بعد حتمی فیصلہ کر لیا جائے۔
5۔6۔7۔ ہاؤس نے Anesthetist،Peads Physicianاور Medical Specialist کی تقرری کی منظوری بھی دے دی۔
8۔ شعبہ امراضِ دندان کے انچارج ڈاکٹر فضل حسین ڈار صاحب کو فی الفور فارغ کر دینے پر ہاؤس نے اتفاق کیا اور نیا ڈاکٹر تعینات کرنے کا فیصلہ ہوا۔
9۔ ہسپتال کی جمع شدہ رقوم کمرشل بینکس کے بارے میں جناب چئیرمین اور جسٹس ریٹائرد خلیل الرحمٰن خان صاحب کی رائے ہے کہ ان رقوم کو اسلامی بینک کا ری والے نظام میں منتقل کیا جائے۔
جناب عبدالقادر پھلروان صاحب کی رائے ہے کہ اسلامی بینک بھی کمرشل بینکوں سے ہی کاروبار کرتے ہیں کیوں نہ ہم خود ہی ان کمرشل بینکوں سے موجودہ سسٹم کو ماتحت کام کرتے رہیں۔جناب خلیل الڑحمٰن خان صاحب نے جناب عبدالقادر پھلروان صاحب سے کہا کہ آپ مجھے کسی سلامک بینک کا نام دیں جو کسی کمرشل بینک سے کاروبار کر رہا ہے۔ یہ معاملہ یہاں پر ہی رُک گیا پھلروان صاحب اس پر مزید آگاہی دیں گے۔
آخر میں چئیرمین صاحب کی اجازت سے پُرانے جنریٹر کی مرمت کا معاملہ بھی ہاؤس میں پیش کیا گیا۔ تمام ہاؤس کی متفقہ رائے تھی کہ چونکہ یہ جنریٹر Siemens کمپنی کا بنا ہوا ہے اُسی کمپنی کے انجینئیر کو بلوا کر اُن کی ہدایت کے مطابق اُن سے ہی مرمت کروائی جائے۔
میٹینگ کے دوران پھلروان صاحب نے اپنے بیٹے کی چیمبر کو الیکشن میں کامیابی پر مٹھائی پیش کی اور چائے سے تواضع کی گئی۔ پھلروان صاحب کو مبارک باد کا خط ارسال کرنے کا فیصلہ ہوا۔
میٹنگ کے بعد میری طرف سے ہوٹل رائل گارڈن میں دوپہر کے کھانے کا اہتمام کیا گیا۔ کھانا حسبِ روایت بہت اچھا تھا۔خورشید صاحب نے خصوصی طور پر دلچسپی لی اُن کا شکر گزار ہوں۔تمام مہمانوں نے بہت پسند فرمایا اور شکریہ ادا کیا۔جناب چئیرمین و دیگر ٹرسٹی صاحبان قریباَ تین بجے ہوٹل سے روانہ ہو ئے۔
اجلاس کی کاروائی برائے اطلا ع و منظوری بخدمت جناب چئیرمین صاحب پیشِ خدمت ہے۔
میاں اقبال محمود دھاریوال
آنریری سیکریٹری جنرل
09-10-2012
جناب چئیرمین
بِسمِ اللہ الرَّحمن الرَّ حِیم
سابقہ اجلاس کی کاروائی
آج مورخہ16اپریل 2013بروز منگل بوقت 11:30 بجے دن رفیق انور میموریل ٹرسٹ ہسپتال کا اجلاس زیرِ صدارت جناب جسٹس (ر) محمد رفیق تار ڑ صاحب ٹرسٹ کے دفتر میں منقعد ہوا۔ مندرجہ ذیل معززٹرسٹی صاحبان نے شرکت فرمائی۔
-1 جناب جسٹس (ر) محمد رفیق تار ڑ صاحب چیئرمین
2 – جناب جسٹس (ر)خلیل الرحمان خان صاحب
3 – جناب حاجی مراد علی صاحب
4 – جناب چوہدری خورشید اے عزیز صاحب
-5 جنا ب چوہدری ا عجاز احمد صاحب
-6 جناب نوازاحمد باجوہ صاحب
-7 جناب عقیل احمد صاحب
8 – جناب عبدالرؤف مغل صاحب
9۔ جناب عبدالقادر پھلروان صاحب
10۔ جناب وقاص انور صاحب
11۔ اقبال محمود دھاریوال آنریری سیکریٹری جنرل
1۔ اجلاس کا آغاز تلاوتِ قرآنِ پاک سے ہواتلاوت کی سعادت جناب نوازاحمد باجوہ صاحب کو حاصل ہوئی۔
2۔ ہاؤس نے متفقہ طور پر سابقہ اجلاس کی کاروائی کی توثیق فرمائی۔
نکات برائے اطلاع معزز ٹرسٹی صاحبان
3۔ ہاؤس کو N.I.C.U کے تعمیراتی کام سے تفصیلاََ آگاہ کیا گیا۔ تمام ہاؤس نے کام تسلّی بخش ہونے پر اطمینان کا اظہار کیا۔
4۔مڈوائفری سکول کے رزلٹ کے مطابق پورے پنجاب میں پہلی دو پوزیشن ہمارے سکول کے حاصل کرنے کا سُن کر اور رزلٹ دیکھ کر ہاؤس نے بہت خوشی کا اظہار کیااور فیصلہ کیا کہ فرسٹ پوزیشن حاصل کرنے والی طالبہ کو نقد 5000روپے اور دوئم کو 3000روپے نقد انعام دیا جائے۔اس کے علاوہ پرنسپل صاحبہ کو نقد 10,000روپے اور انسٹرکٹر صاحبہ8000روپے نقد انعام بھی دئے جائیں تاکہ وہ مزید محنت اور لگن سے بچوں کی تعلیم پر توجہ دیں۔
5۔کرنل (ر)ساجد فاروق کی بطور میڈیکل سپرنٹنڈنٹ تقرری کو ہاؤس نے پسند کیاکیونکہ کرنل صاحب کا میڈیکل ایڈمنسٹریشن میں وسیع تجربہ ہے۔ کرنل صاحب کو ہاؤس میں بُلا کر سب سے متعارف بھی کروایا گیا۔
6۔ڈاکٹر ذوالفقار اختر باجوہ صاحب کی بطور چائلڈ سپیشلسٹ تقرری کو بھی تمام ہاؤس نے پسند فرمایا۔اور توقع ظاہر کی کہ اُنکی تقرری سے اس شعبہ میں اُن کے وسیع تجربہ سے عوم الناس کو فائدہ پہنچے گا۔
7۔تمام ہاؤس نے Infertility Centreکے قیام کی تجویز کو پسند فرمایا اور منصوبہ کی مکمل تفصیل طے کرکے پیش کرنے کی خواہش ظاہر کی۔
8۔تمام معزز شخصیات کی ہسپتال میں آمد کو بھی ہاؤس نے پسند کیا کیونکہ اس سے ہسپتال کی کارکردگی کے بارے میں لوگوں کو آگاہی ہوتی ہے اور اس سے وہ مستفیذ
ہوتے ہیں۔
9۔ہاؤس نے Siemens Company کے مرمت کے 16لاکھ کے تحمینہ کو رد کرتے ہوئے پُرانے جنریٹر کو لوکل مستریوں سے مرمت کروانے کی اجازت دی اور ضرورت کے مطابق مزید نیا جنریٹر بھی خریدنے کی اجازت دی۔
10۔ جناب چئیرمین صاحب کی اجازت سے PHCکی لائسنس فیس کا معاملہ بھی ہاؤس میں پیش کیا گیا۔
جو جناب جسٹس (ر)خلیل الرحمٰن خان صاحب کے سپرد کیا گیا۔ وہ اس معاملہ میں معاونت فرمائیں گے۔
11۔ تھری سٹار فرم کے پارٹنر محمد رمضان صاحب کی جانب سے N.I.C.Uکی تعمیر میں سپلائی مٹیریل میں 93000/-روپے کی رعایت دی۔ جسے ہاؤس نے Donationتصور قرار دے کر اُن کو شکریہ کا خط تحریر کرنے کا فیصلہ کیا۔
شرکاء اجلاس نے ہسپتال کا دورہ کیا۔ تعمیراتی کام اور ہسپتال کی صفائی ستھرائی کو تسلی بخش قرار دیا۔
اجلاس کے اختتام پر ہوٹل رائل گارڈن میں چوہدری اعجاز احمد صاحب کی طرف سے دوپہر کے کھانے کا اہتمام کیا گیا۔ کھانا نہایت اچھا تھا تمام مہمانوں نے پسند کیا اور شکریہ ادا کیا۔
جناب چئیرمین صاحب و معززٹرسٹی صاحبان قریباََ3بجے ہوٹل سے وداع ہوئے۔
اجلاس کی کاروائی برائے اطلا ع و منظوری بخدمت جناب چئیرمین صاحب پیشِ خدمت ہے۔ میاں اقبال محمود دھاریوال
جناب چئیرمین آنریری سیکریٹری جنرل
16-04-2013
بِسمِ اللہ الرَّحمن الرَّ حِیم
سابقہ اجلاس کی کاروائی
مورخہ29جون 2013بروزہفتہ بوقت 11:30 بجے دن رفیق انور میموریل ٹرسٹ ہسپتال کا اجلاس زیرِ صدارت جناب جسٹس (ر) محمد رفیق تار ڑ صاحب ٹرسٹ کے دفتر میں منقعد ہوا۔ مندرجہ ذیل معززٹرسٹی صاحبان نے شرکت فرمائی۔
-1 جناب جسٹس (ر) محمد رفیق تار ڑ صاحب چیئرمین
2 – جناب جسٹس (ر)خلیل الرحمان خان صاحب
3 – جناب حاجی مراد علی صاحب
4 – جناب چوہدری خورشید اے عزیز صاحب
-5 جنا ب چوہدری ا عجاز احمد صاحب
-6 جناب نوازاحمد باجوہ صاحب
-7 جناب عقیل احمد صاحب
8 – جناب عبدالرؤف مغل صاحب
9۔ جناب وقاص انور صاحب
10۔ اقبال محمود دھاریوال آنریری سیکریٹری جنرل
1۔ اجلاس کا آغاز تلاوتِ قرآنِ پاک سے ہواتلاوت کی سعادت جناب نوازاحمد باجوہ صاحب کو حاصل ہوئی۔
2۔ ہاؤس نے متفقہ طور پر سابقہ اجلاس کی کاروائی کی توثیق فرمائی۔
نکات برائے منظوری
3۔ ملازمین کی تنخواہوں میں اضافہ۔
ہاؤس نے اس معاملہ پر غور کرنے سے قبل مظہرے ٹرسٹ کے مالیاتی امور پر تفصیلاً بریفنگ لی جس میں اکا ؤنٹ آفیسر نے بھی معاو نت کی۔تمام حالات سے آگاہی کے بعد ہاؤس نے متفقہ طور پر فیصلہ کیا کہ مریضوں پر کسی قسم کا اضافی بو جھ نہیں ڈالا جائے گا۔معمول کے اخراجات کے علاوہ لو ڈ شیڈنگ کی وجہ سے ہسپتال کو ڈیزل کی مد میں اضافی خرچہ برداشت کرنا پڑرہا ہے۔
ہاؤ س نے تمام تر مالی مشکلات کے باوجود اپنے ملازمین کے مطالبہ تنخواہ پر نہایت ہمدردانہ غور کرتے ہوئے۔Consolidated Payپر 5%اضافہ کا فیصلہ کیا ہے اس سے بھی ٹرسٹ کو سالانہ قریباً 20لاکھ کا اضافی بوجھ برداشت کرنا پڑے گا۔
4۔شعبہ امراض دندان
اس شعبہ کو دوبارہ بحال کرنے پر غور ہوا۔ چونکہ پہلے اس شعبہ کے اجراء سے ٹرسٹ کو قریباً دو سال تک مسلسل بہت زیادہ نقصان برداشت کرنا پڑا ہے اور اسی وجہ سے اس شعبہ کو بند کرنے کا فیصلہ ہوا تھا۔اب اس شعبہ کو دوبارہ بحال کر نے میں ہاوس کو کوئی اعتراض تو نہ ہے مگر اس شرط پر اجازت دی گئی کہ نئی تعیناتی ڈاکٹر کوتنخواہ کی بجائے Share Base پر کی جائے۔ اس معاملہ میں ٹرسٹی صاحبان بھی معاونت فرمائیں۔
5۔ Qualified Anesthetistکی تعیناتی۔
ہاوس نے متفقہ طور پر Qualified Anesthetistکی تقرری کی اجازت فرمائی۔اور یہ بھی طے ہوا کہ نئے ڈاکٹر صاحب کے اوقات ملازمت بعد دوپہر طے کیئے جائیں کیونکہ صبح کے وقت ہسپتال میں پہلے ڈاکٹر صاحب موجود ہیں۔
نکات برائے اطلاع
1۔ہاوس کو جنریٹر کی خرید اور سابقہ جنر یٹر کی مرمت سے تفصلاً آگاہ کیا گیا۔تمام تفصیلات سننے کے بعد ہاوس نے اطمینان کا اظہار کیا اور نواز باجوہ صاحب کا معاونت کرنے پر شکریہ ادا کیا۔
2۔PHCاجراء ریگولر لائینس
یہ معاملہ جسٹس (ر) خلیل الر حمان خان صاحب deelفرما رہے ہیں۔انہوں نے ایک درخواست مظہر کے حوالے کی تاکہ میں اسے سیکرٹری PHCکو ارسال کر سکوں۔ہاوس نے اسے پسند فرمایا اور ان کے جواب تک رقم فیس اجراء ریگولر لائینس جمع نہ کروانے کا فیصلہ ہوا۔
تما م ہاؤس نے جناب چیئر مین صاحب کو اُن کی بہو سائرہ افضل کے مرکزی وزیر مملکت مقر ر ہونے پر مبارک با د دی۔
اجلاس کے اختتام پر ہوٹل رائل گارڈن میں نواز احمد باجوہ صاحب کی طرف سے دوپہر کے کھانے کا اہتمام کیا گیا۔ کھانا نہایت اچھا تھا تمام مہمانوں نے پسند کیا اور شکریہ ادا کیا۔
جناب چئیرمین صاحب و معززٹرسٹی صاحبان قریباَ.3:30بجے ہوٹل سے وداع ہوئے۔
اجلاس کی کاروائی برائے اطلا ع و منظوری بخدمت جناب چئیرمین صاحب پیشِ خدمت ہے۔ میاں اقبال محمود دھاریوال
جناب چئیرمین آنریری سیکریٹری جنرل
29-06-2013
بِسمِ اللہ الرَّحمن الرَّ حِیم
سابقہ اجلاس کی کاروائی
آج مورخہ2نومبر 2013بروزہفتہ بوقت 11:30 بجے دن رفیق انور میموریل ٹرسٹ ہسپتال کا اجلاس زیرِ صدارت جناب جسٹس (ر) محمد رفیق تار ڑ صاحب ٹرسٹ کے دفتر واقع رفیق انور میموریل ٹرسٹ ہسپتال میں منقعد ہوا۔ مندرجہ ذیل معززٹرسٹی صاحبان نے شرکت فرمائی۔
-1 جناب جسٹس (ر) محمد رفیق تار ڑ صاحب چیئرمین
2 – جناب جسٹس (ر)خلیل الرحمان خان صاحب ممبر
3 – جناب حاجی مراد علی صاحب ممبر
4 – جناب چوہدری خورشید اے عزیز صاحب ممبر
-5 جنا ب چوہدری ا عجاز احمد صاحب ممبر
-6 جناب نوازاحمد باجوہ صاحب ممبر
-7 جناب عبدالرؤف مغل صاحب ممبر
8 – جناب وقاص انور صاحب ممبر
9۔ جناب کرنل (ر) محمد عظیم صا حب ممبر
11۔ جناب عبدالقادر پھلروان صاحب ممبر
10 ۔ اقبال محمود دھاریوال آنریری سیکریٹری جنرل
1۔ جناب چئیرمین صاحب کی اجازت سے اجلاس کا آغاز تلاوتِ قرآنِ پاک سے ہوا۔ حسبِ معمول تلاوت کی سعادت جناب نوازاحمد باجوہ صاحب کے حصّہ میں آئی۔
2۔تمام اراکینِ اجلاس نے متفقہ طور پر سابقہ اجلاس کی کاروائی کی توثیق فرمائی۔
نکات برائے اطلاع و منظوری
3۔ نرسری میں آگ لگنے کا حادثہ:
مورخہ 19ستمبر کو نرسری میں ٓگ لگنے کا جو حادثہ ہوااس کی مکمل تفصیل سے ہاؤس کو مظہر نے آگاہ کیا۔ یہ اللہ تعالیٰ کا خصوصی فضل و کرم ہے کہ کسی قسم کا کوئی جانی نقصان نہ ہوا ہے۔ یہاں تک کہ جس Incubatorمیں آگ لگی اُس میں رکھے گئے دونوں بچے بھی محفوظ رہے۔
اس اچانک حادثہ کے موقع پر تمام ہسپتال نے جس محبت لگن احساس ذمہ داری کے ساتھ اپنے آپ کو خطرہ میں ڈال کر تمام نوزائیدہ بچوں کو ہال سے باہر نکال کر دوسری محفوظ جگہوں پر منتقل کیا نہایت ہی قابلِ اطمینان اور فخر کی بات ہے۔
تمام ہاؤس نے واقع کی تفصیل سن کر اطمینان کا اظہار کیا اور اللہ تعالیٰ کا شکر ادا کیا کہ اُس نے اس ہسپتال کو کسی بڑے حادثہ سے بچا لیا۔ ہاؤس نے یہ بھی فیصلہ کیا کہ عملہ کے جن لوگوں نے عملی طور پر اس میں حصہ لیا اُن کی حوصلہ افزائی کے لئے اُن کو انعامات بصورتِ کیش دئے جائیں۔
اس مرحلہ پر ایم ایس صاحب کو بھی اجلاس میں شامل کر لیا گیا۔انہوں نے اپنی تحریری رپورٹ پیش کی جس میں حادثہ کی وجہ اور آئندہ روک تھام کی تدابیر تجویز کی گئی
تھیں۔ہاؤس نے ان پر عمل درآمد کے اخراجات کی منظوری دی۔ ایم ایس صاحب نے عملہ کے بتیس اراکین کی فہرست تیار کی ہوئی تھی۔جنہوں نے حادثہ کے د وران بہت
جانفشانی سے حصہ لیا۔ ان کو دو ہزار روپے فی کس کیش پرائز دینے کا فیصلہ ہوا۔
4۔Opening of Fazal Din’s Pharma Plus
تمام ہاؤس نے سابقہ موجودہ فارمیسی کے بارے میں معلومات پوچھیں۔ مظہر نے گزارش کی کہ موجودہ میڈیکل سٹور درست کام کر رہا ہے۔دواؤں میں دس فیصد رعایت بھی تمام مریضوں کو دے رہا ہے۔ اس کے متعلق کسی قسم کی کوئی شکایت بھی نہ ہے۔ اُس کے ساتھ تحریری کرایہ نامہ بھی موجود ہے۔ایم ایس صاحب نے ہاؤس کو تسلی دی کہ انور میڈیکل سٹور کی دواؤں کا معیار بھی درست ہے اوروہ اسے وقتاََ فوقتاََ چیک بھی کرتے ہیں۔ اِن تمام باتوں کو سُن کر ہاؤس نے متفقہ طور پر فیصلہ کیا کہ موجودہ میڈیکل سٹور کو ہی کام کرنے دیا جائے۔کسی نئے آدمی کو نہ آزمایا جائے۔
اجلاس کے اختتام پرتمام اراکین نے چئیرمین صاحب کے ساتھ نرسری کا اوپر جا کر موقعہ ملاحظہ بھی کیا۔ اور نرسری کی چھت جو آگ کے دھواں سے خراب ہو گئی ہے تبدیل کرنے کا فیصلہ کیا۔
اجلاس کے تمام شرقاء کی رائل گارڈن ہوٹل میں جناب عبدالقادر پھلروان صاحب نے شاندار کھانے سے تواضع کی۔ کھاناحسبِ معمول بہت اعلیٰ تھا تمام مہمان بہت خوش ہوئے اورپھلروان صاحب کا شکریہ ادا کیا۔
جناب چئیرمین صاحب و معززٹرسٹی صاحبان قریباَ.3:00بجیدوپہرہوٹل سے فارغ ہو کر روانہ ہوئے۔
اجلاس کی کاروائی برائے اطلا ع و منظوری بخدمت جناب چئیرمین صاحب پیشِ خدمت ہے۔ میاں اقبال محمود دھاریوال
جناب چئیرمین آنریری سیکریٹری جنرل
02-11-2013
بِسمِ اللہ الرَّحمن الرَّ حِیم
سابقہ اجلاس کی کاروائی
آج مورخہ یکم مارچ 2014بروزہفتہ بوقت 11:30 بجے دن رفیق انور میموریل ٹرسٹ ہسپتال کا اجلاس زیرِ صدارت جناب جسٹس (ر) محمد رفیق تار ڑ صاحب ٹرسٹ کے دفتر میں منقعد ہوا۔ مندرجہ ذیل معززٹرسٹی صاحبان نے شرکت فرمائی۔
-1 جناب جسٹس (ر) محمد رفیق تار ڑ صاحب چیئرمین
2 – جناب چوہدری خورشید اے عزیز صاحب ممبر
3 – جناب نوازاحمد باجوہ صاحب ممبر
4 – جناب ڈاکٹر کرنل (ر) محمد عظیم صا حب ممبر
-5 جنا ب عقیل احمد صاحب ممبر
-6 جناب وقاص انور صاحب ممبر
-7 جناب عبدالرؤف مغل صاحب ممبر
8 – جناب ملک ظہیر الحق صاحب ممبر
9۔ جنا ب چوہدری ا عجاز احمد صاحب ممبر
10 ۔ اقبال محمود دھاریوال آنریری سیکریٹری جنرل
1۔ جناب چئیرمین صاحب کی اجازت سے اجلاس کی کاروائی کا آغاز تلاوتِ قرآنِ پاک سے ہوا۔ جناب نوازاحمد باجوہ صاحب نے تلاوت فرمائی۔
2۔تمام اراکینِ اجلاس نے متفقہ طور پر سابقہ اجلاس کی کاروائی کی توثیق فرمائی۔
نکات برائے اطلاع و منظوری
3۔مڈ وائفری سکول کا شاندار رزلٹ:
نرسنگ بورڈ پنجاب لاہور کے تحت منعقدہ سالانہ امتحان ستمبر 2012اکتوبر2013سیشن کے نتائج کے مطابق رفیق انور میموریل ٹرسٹ ہسپتال کے مڈ وائفری سکول کا رزلٹ سابقہ روایت کے مطابق نہا یت شاندار رہا ہے۔ پورے پنجاب کے مڈ وائفری سکولز میں پہلی پوزیشن ہمارے سکول کی طالبہ نے حاصل کی ہے۔ اس کے علاوہ چوتھی، دو پانچویں اور دو چھٹی پوزیشن بھی ہماری طالبات نے حاصل کی ہیں۔جناب چئیرمین اور تمام ارکین نے اس پر خوشی اور اطمینان کا اظہار کیا۔پرنسپل صاحبہ، انسٹرکٹر صاحبہ اور پوزیشن ہولڈر ز کو تعریفی سرٹیفیکیٹ اور نقد انعامات بمطابق سابقہ روایت دینے کا فیصلہ ہوا۔
4۔ تقرری ڈینٹل سرجن:
ڈاکٹر محمد عاصم اعجاز کی بطور ڈینٹل سرجن تقرری کو تمام ہاؤس نے پسند فرمایا۔ امراضِ دنداں کے علاج معالجہ کی سہولت کم ریٹس پر مہیا کرنے کے اقدام کو سراہا گیا۔ ڈاکٹر صاحب کی تقرری Share Basisپرہونے کی وجہ سے ہسپتال پر اضافی بوجھ بھی نہیں پڑے گا۔
5۔Property Tax Exemption PT 17سرٹیفیکیٹ کا حصول:
محکمہ پراپرٹی ٹیکس کی طرف سے سال 2011-2012اور 2012-2013کے پراپرٹی ٹیکس کی ادائیگی سے استشناء حاصل کرنے کو تما م ہاؤ س نے بہت سراہا۔اس رعایت سے ٹرسٹ کو قریباََ ساڑھے پانچ لاکھ روپے کا مالی فائدہ ہوا۔ اس کے علاوہ یہ ٹرسٹ کی خدمات کا اعتراف ہے۔ جو کہ بہت خوشی کی بات ہے۔
6۔ادخال فیس برائے اجراء ریگولر لائیسنس پنجاب ہیلتھ کئیر کمیشن:
جناب چئیرمین صاحب نے جناب جسٹس (ر) خلیل الرحمٰن خان صاحب کی رائے سے تمام ہاؤس کو آگاہ فرمایا کہ ہیلتھ کمیشن شیڈول میں ترمیم کر رہا ہے۔ نئے شیڈول کا انتظار کر لینا چا ہئے۔ فی الحال ادائیگی فیس کا معاملہ التوا میں رکھا جائے۔ ڈاکٹرز کی انجمنیں اس معاملہ پر میٹنگ کر رہی ہیں۔تمام ہاؤس نے اس معاملہ کو ملتوی کرے کا فیصلہ کیا۔
نکات برائے منظوری
7۔نئے انکیوبیٹرز کی خرید:
نئے انکیوبیٹرز کی خرید بارے کی گئی مساعی سے ہاؤس کو آگاہ کیا گیا۔ بالکل نئے انکیوبیٹرز کی قیمت 6لاکھ سے 8لاکھ روپے تک ہے۔جبکہ اچھی حالت میں پرانے انکیوبیٹرز ایک لاکھ روپے میں فی انکیوبیٹرملنے کی توقع ہے۔تمام ہاؤس نے اس سے اتفاق کیا کہ اگر پُرانے انکیوبیٹرز اچھی حالت میں مل سکیں تو وہ خریدنے چاہئیں۔جناب وقاص انور صاحب نے شارٹ سرکٹ بریکر خرید کے انکیوبیٹرز کے ساتھ لگانے کا مشورہ دیا۔
8۔نئی سوزوکی وین کی خرید:
تمام ہاؤس نے متفقہ طور پر نئی وین خریدنے کی منظوری دے دی۔اس فیصلہ سے ڈاکٹرز کی آمد و رفت میں سہولت کے علاوہ مرمت کی مد میں بار بار اخراجات کی بھی بچت ہو گی۔
جناب چئیرمین صاحب کی اجازت سے جناب محمد نواز باجوہ صاحب نے توجہ مبذول کروائی کہ میٹنگ دو ماہ کے اندر ہونی چاہئے جو نہیں ہو رہی۔جناب چئیرمین صاحب نے اس سے اتفاق فرمایا اور ہدایت فرمائی کہ آئیندہ میٹنگ دو ماہ کے اندر ہوا کرے۔
جناب باجوہ صاحب نے ہسپتال میں ترقی و مزید بہتری کے اقدامات اٹھانے کی طرف توجہ دلائی اس معاملہ کو اگلی میٹنگ تک ملتوی کرنے کا فیصلہ ہوا۔
ڈاکٹر کرنل(ر) محمدعظیم صاحب نے اس ہسپتال کی پہلی لیڈی ڈاکٹر نواب بیگم کے نام پر سرجیکل وارڈ کا نام رکھنے کی تجویز پیش کی۔ اس تجویز کو بھی اگلی میٹنگ تک ملتوی کرنے کا فیصلہ ہوا۔
جناب چئیرمین اور ٹرسٹی صاحبان کانفرنس روم میں تشریف لے گئے اور تقریب تقسیمِ انعامات میں شرکت فرمائی۔ تلاوتِ قرآنِ پاک کے بعد پرنسپل صاحبہ مڈوائفری سکول نے مختصر رپورٹ پیش کی اور سکول کی کارکردگی اور شاندار رزلٹ کی تفصیل بیان کی اور جناب چئیرمین صاحب نے کامیاب اور پوزیشن ہولڈرز بچیوں میں نقد انعامات اور سرٹیفیکیٹ تقسیم کئے۔پرنسپل صاحبہ اور انسٹرکٹر صاحبہ کو بھی نقد انعامات دئے گئے۔
جناب چئیرمین صاحب نے اپنے مختصر مگر جامعہ اور پُر اثر خطاب میں کامیاب بچیوں کو نصیحت فرمائی کہ آپ ایسے شعبے میں قدم رکھ رہی ہیں جو خدمتِ خلق کا شعبہ ہے آپ کو اپنے آرام و آسائش پر ایک دکھی مریض کی تکلیف کو ترجیح دینا ہو گی اسی میں آپ کی دین او ردنیا کی کامیابی ہے۔تمام شرقاء بہت خوش ہوئے۔آخر میں شرقاء کا گروپ فوٹو بھی ہوا۔
میری طرف سے تمام ٹرسٹی صاحبان کی خدمت میں رائل گارڈن ہوٹل میں دوپہر کے کھانے کا انتظام کیا گیا۔ کھاناحسبِ معمول اچھا تھا تمام مہمانوں نے کھانا پسند فرمایا اور شکریہ ادا کیا۔جناب چئیرمین ا ورٹرسٹی صاحبان قریباَ.3:00بجے ہوٹل سے روانہ گئے۔
کاروائی اجلاس برائے اطلا ع و منظوری بخدمت جناب چئیرمین صاحب پیش ہے۔ میاں اقبال محمود دھاریوال
جناب چئیرمین آنریری سیکریٹری جنرل
01-03-2014
بِسمِ اللہ الرَّحمن الرَّ حِیم
سابقہ اجلاس کی کاروائی
آج مورخہ29اپریل 2014بروزمنگل بوقت 12:00 بجے دن رفیق انور میموریل ٹرسٹ ہسپتال کا اجلاس زیرِ صدارت جناب جسٹس (ر) محمد رفیق تار ڑ صاحب ٹرسٹ کے دفتر میں منقعد ہوا۔ مندرجہ ذیل معززٹرسٹی صاحبان نے شرکت فرمائی۔
-1 جناب جسٹس (ر) محمد رفیق تار ڑ صاحب چیئرمین
2 – جناب جسٹس (ر) خلیل الرحمٰن خان صاحب ممبر
3 – جناب چوہدری خورشید اے عزیز صاحب ممبر
4 – جنا ب چوہدری ا عجاز احمد صاحب ممبر
-5 جنا ب عقیل احمد صاحب ممبر
-6 جناب نواز احمدباجوہ صاحب ممبر
-7 جناب عبدالقا در پھلروان صاحب ممبر
8 – جناب وقاص انور صاحب ممبر
9۔ جناب عبدالرؤف مغل صاحب ممبر
10 ۔ اقبال محمود دھاریوال آنریری سیکریٹری جنرل
1۔ جناب چئیرمین صاحب کی اجازت سے اجلاس کی کاروائی کا آغاز تلاوتِ قرآنِ پاک سے جناب نوازاحمد باجوہ صاحب نے کیا۔
2۔تمام شرقاء اجلاس نے متفقہ طور پر سابقہ اجلاس کی کاروائی کی توثیق فرمائی۔
3۔نئے انکیو بیٹرز کی خرید:
سیکنڈ ہینڈ دو نئے انکیوبیٹرز کی خرید کے بارے میں ہاؤس کو تفصیل سے آگاہ کیا گیا۔جس کو ہاؤس نے پسند فرمایا مگر سیکنڈ ہینڈ انکیوبیٹرز کی خرید میں بھی بہت زیادہ احتیاط کی ضرورت پر زور دیا گیا۔اس سلسلہ میں شیخ نسیم صاحب کی مساعی سے بھی ہاؤس کو آگاہ کیا گیا۔
4۔نئی سوزوکی وین کی خرید:
نئی سوزوکی وین کی خرید کے سلسلہ میں کی گئی دفتر کی کوششوں سے ہاؤس کو آگاہ کیا گیا۔ اس سے وین کی قیمت میں قریباََ 30ہزار روپے کمی ہوئی ہے۔تمام ہاؤس نے اس کو بہت سراہا۔ نئی وین انشا ء اللہ جلد مل جائے گی۔
نکات برائے منظوری
5۔سرجیکل وارڈ کا نام منسوب کرنا:
ریٹائرڈ کرنل ڈاکٹر محمد عظیم صاحب کی اس تجویز کو کہ سرجیکل وارڈ کا نام ہسپتال کی پہلی لیڈی ڈاکٹر نواب بیگم کے نام سے منسوب کیا جائے۔تمام ہاؤس نے بڑی خوشی سے متفقہ طور پر منظور فرمایا اور ہسپتال کے لئے اُن کی خدمات کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ اور اس امر کا اظہار کیا کہ یہ کام بہت پہلے ہونا چاہیے تھا۔
6۔ہسپتال کی ترقی و بہتری کے اقدا مات:
تمام شرقاء اجلاس نے اس موضوع پر گہری دلچسپی کا اظہار کیا۔ ہسپتال اور مریضوں کی بہتر سہولیات کے متعلق مختلف پہلوؤں پر غور کیا گیا۔اس سلسلہ میں یہ طے ہو کہ ایم ایس صاحب اور ڈاکٹر صاحبان میٹنگ کر کے بہتری کے لئے لائحہ عمل تیا رکریں گے۔جناب عبدالقادر پھلروان صاحب نے تجویز پیش کی کہ ہمارے ہسپتال کی لیڈی ڈاکٹرز کو لاہور کی سینئر لیڈی ڈاکٹر کے علم سے استفادہ کرنا چاہیے اور اس سلسلہ میں جو بھی ضروری ہو وہ قدم اُٹھانا چاہیے۔جسٹس (ر)خلیل الرّحمٰن خان صاحب نے بھی اس کی تائید کرتے ہو ئے فرمایاکہ لاہور کے ڈاکٹر صاحبان سے مشورہ کے بعد اپنے ہسپتال میں جو بھی کمی ہو وہ پوری کی جائے۔
تمام شرقاء اجلاس نے جنرل وارڈ کی Occupancyپر تشویش کا اظہار کیا اور اس میں بہتری لانے کی ضرورت پر زور دیا گیااور سلسلہ میں ایم ایس صاحب اور ڈاکٹر صاحبان سے میٹنگ کرکے فیصلہ کرنے کی ہدایت کی۔
جناب نواز باجوہ صاحب نے outdoorمیں ایمر جنسی یونٹ قائم کرنے کی تجویز دی جس کو تمام ہاؤس نے منظور فرمایا۔ہاؤس نے یہ بھی منظور فرمایاکہ اگر ضرورت ہو تو نئی گائناکالوجسٹ کی بھی تقرری کی جا سکتی ہے۔
اجلاس کے اختتام پر تمام ٹرسٹی صاحبان رائل گارڈن ہوٹل تشریف لے گئے جہاں جناب اعجاز احمد صاحب کی طرف سے دوپہر کے کھانے کا انتظام کیا گیاتھا۔ کھانابہت اچھا تھا تمام ٹرسٹی صاحبان نے پسند فرمایا اور شکریہ ادا کیا۔جناب چئیرمین ا ورٹرسٹی صاحبان اڑھائی بجے دِن ہوٹل سے روانہ گئے۔
کاروائی اجلاس برائے اطلا ع و منظوری بخدمت جناب چئیرمین صاحب پیش ہے۔ میاں اقبال محمود دھاریوال
جناب چئیرمین آنریری سیکریٹری جنرل
29-04-2014
بِسمِ اللہ الرَّحمن الرَّ حِیم
آ ج مورخہ 02اکتوبر2014ء بروزجمعرات بوقت 11بجے دن رفیق انور میموریل ٹرسٹ ہسپتال کا اجلاس زیر صدارت جناب جسٹس(ر)محمد رفیق تارڑ صاحب
ٹرسٹ کے دفتر میں منعقد ہوا۔
اجلاس میں مندرج ذیل ٹرسٹی صاحبان نے شرکت فرمائی۔
1۔جناب جسٹس(ر)محمد رفیق تارڑ صاحب چیئرمین
2۔جناب جسٹس (ر) خلیل الرحَمن خان صاحب معزز ٹرسٹی
3۔جناب چوہدری اعجاز احمد صاحب معزز ٹرسٹی
4۔جناب نوازاحمد باجوہ صاحب معزز ٹرسٹی
5۔جناب عبدالقادر پھلرون صاحب معزز ٹرسٹی
6۔جناب حاجی مر’اد علی صاحب معزز ٹرسٹی
7۔جناب عبدالروف مغل صاحب معزز ٹرسٹی
8۔جناب وقاص انور صاحب معزز ٹرسٹی
9۔ اقبال محمود دھارِیول آنر یر ی سیکریٹر ی جنرل
جناب چیئرمین کی اجازت سے اجلاس کی کاروائی شروع ہوئی۔اللہ تعالے کے بابرکت کلام سے آغاز ہوا۔تلاوت کی سعادت جناب نوازاحمد باجوہ صاحب نے حاصل کی۔
تمام شرکاء اجلاس نے متفقہ طور پر سابقہ اجلاس کی کاروائی کی توثیق فرمائی۔
نکات برائے اطلاع معزز ممبران
مزید انکیوبیٹر کی خرید:
تمام ہا وس نے مزید آٹھ عددAir Sheild Company USAکے سیکنڈ ہیڈ بہت اچھی حالت والے۔73000/روپے میں فی انکیوبیٹر کے حساب
سے خریدنے کے فیصلہ کو بہت پسند کیا اور اس سلسلہ میں شیخ نسیم صاحب کی کاوشوں کو سراہا گیا اور ا’ن کو شکر یہ کا خط ارسال کرنے کا فیصلہ ہوا۔
خرید نئی سوزوکی وین:
نئی سوزوکی وین کی خرید کو بھی نے تمام ہاوس نے پسند فرمایا۔
Ray۔X مشین کی تنصیب:
Ray۔X مشینToshibaماڈل نمبرKX050G 500MAری کنڈیشنڈ (سال 2013) خرید کرنے کے عمل کو تمام ہاوس نے پسند کیا۔ پرانی
مشین کی قیمت 8لاکھ روپے مقرر ہوئی اس طرح صرف نو لاکھ پچھترہزار روپے ادا کرکے بہت اچھی Ray۔Xمشین کی تنصیب ممکن ہوئی ہے۔ایکسرے کے رزلٹ میں پہلے سے بہت بہتری آئی ہے۔
ڈاکٹر آمنہ بٹ صاحبہ گائناکالوجسٹ جنہوں نے ذاتی وجوہات کی بنا پر استعٰفی دے دیا تھا کی جگہ پر نئی ڈاکٹر صاحبہ وجیہہ مہوش جوکہ FCPSہیں
کی تقرری کو تمام ہاوس نے پسند فرمایا۔
رینٹ میں اضافہ:
تمام ہاوس نے رینٹ کے متعلق قائم کمیٹی کی سفارشات کو سراہا اور اس کی توثیق فرمائی۔ نئے مقرر کردہ کرایہ جات سے ہسپتال کی آمدنی میں معقول اضافہ ہوگا۔
عطیہ واٹر کولر:
تمام ہاوس نے جناب عدنان جمشید خان Software Engineerکی جانب سے واٹر کولر بطور عطیہ دینے کے عمل کو بہت سراہا۔تمام ہاوس نے
دعا کی اللہ تعالی ا’ن کے اس فعل کو قبولیت بخشے۔آمین۔
نکات برائے منظوری
1۔تنخواہ میں اضافہ:
تمام معزز ممبران نے اس موضوع پر سیر حاصل بحث فرمائی۔اور مختلف آراء ہاوس کے سامنے آئیں۔جنا ب جسٹس (ر) خلیل الرحمٰن خان صاحب کی تجویز پرجناب چئیرمین صاحب نے تین اراکین پر مشتمل ایک کمیٹی بنا دی۔کمیٹی میں جناب چوہدری اعجاز احمد صاحب،جناب نواز احمد باجوہ صاحب اورجناب عبدالقادر پھلروان صاحب تمام آمدن وخرچ کا جائزہ لے کر تنخواہوں میں اضافہ کے بارے میں فیصلہ فرمائیں گے۔
2۔PHC Regular License Fee
پنجاب ہیلتھ کئیر کمیشن کی طرف سے ریگولر لائینس کے اجراء کے لئے اب تین لاکھ روپے جمع کروانے کی درخواست کو تمام ہاوس نے متفقہ طور پر منظور فرمایا۔
3 ۔Social Security Contribution
جناب جسٹس (ر) خلیل الرحَمن خان صاحب نے اس موضوع پر تمام خط وخطابت والی فائیل کا مطالعہ فرمایا اور قانونی پوزیشن بھی دیکھی۔اور ہاوس کی معاونت
فرمائی اور ڈائریکٹر سوشل سیکورٹی کے جواب میں ایک جامع خط تیار کرکے دیا جو ان کو ارسال کیا جائے گا۔
جناب نواز احمد باجوہ صاحب نے جناب چئیرمین صاحب کی اجازت سے پچھلی مٹینگ میں Out Doorمیں ایمرجنسی یونٹ قائم کرنے کے فیصلہ پر عمل
نہ ہونے کی طرف ہاوس کی توجہ دلائی۔اس سلسلہ میں گذارش ہے کہ یہ معاملہ غلط فہمی کی بنا پر Delayہوا ہے۔میں اور ایم ایس صاحب گائناکالوجسٹ کی تقرری کے لئے
کوشش کرتے رہے ہیں جو موزوں لیڈی ڈاکٹر صاحبہ نہ ملنے کی وجہ سے Delayہوئی۔
اب چونکہ اس امر کی وضاحت ہوکئی ہے کہ Out Doorمیں WMOکی تقرری سے شعبہ ایمرجنسی شروع کرنا ہے۔
لہذا ہاوس کے فیصلہ کے مطابق فوری طور پر WMOکی تقرری کرکے شعبہ ایمرجنسی قائم کر دیا جائے گا جوکہ چوبیس گھنٹے کام کرے گا۔
معزز اراکین کی چائے سے تواضع کی گئی۔
جناب چئیرمین صاحب و ٹرسٹی صاحبان ایک بجے سے قبل ہسپتا ل سے روانہ ہوگئے۔
کاروائی اجلاس برائے اطلاع و منظوری بخدمت جناب چئیرمین صاحب پیش ہے۔
جناب چئیرمین صاحب اقبال محمود دھاریوال آنریری سیکریٹری جنرل
بِسمِ اللہ الرَّحمن الرَّ حِیم
سابقہ اجلاس کی کاروائی
آج مورخہ 6جنوری 2015ء بروز منگلبوقت 11:30 بجے دن رفیق انور میموریل ٹرسٹ ہسپتال کا اجلاس زیرِ صدارت
جناب جسٹس (ر) محمد رفیق تار ڑ صاحب ہسپتال میں واقع ٹرسٹ کے دفتر میں منقعد ہوا۔
مندرجہ ذیل معززٹرسٹی صاحبان نے شرکت فرمائی۔
-1 جناب جسٹس (ر) محمد رفیق تار ڑ صاحب چیئرمین
2 – جناب جسٹس (ر)خلیل الرحمان خان صاحب ممبر
3 – جناب حاجی مراد علی صاحب ممبر
4 – جناب چوہدری خورشید اے عزیز صاحب ممبر
-5 جنا ب چوہدری ا عجاز احمد صاحب ممبر
-6 جناب عبدالقادر پھل روان صاحب ممبر
-7 جناب نواز احمد باجوہ صاحب ممبر
8 – جناب عقیل احمد صاحب ممبر
9۔ جناب وقاص انور صاحب ممبر
10 ۔ اقبال محمود دھاریوال آنریری سیکریٹری جنرل
1۔ جناب چئیرمین صاحب کی اجازت سے اجلاس کی کاروائی شروع کی گئی جناب نواز احمد باجوہ نے تلاوت کی سعادت حاصل کی۔
2۔تمام اراکینِ اجلاس نے متفقہ طور پر سابقہ اجلاس کی کاروائی کی توثیق فرمائی۔
نکات برائے اطلاع معزز ممبران
3۔ Out Doorمیں Emergency Receptionکے آغاز کو تمام ہاوس نے پسند فرمایا۔اس شعبہ کے شروع ہونے سے مریضوں کا ایک دیرینہ
مسلۂ حل ہوگیا ہے اور ہسپتال کی نیک نامی میں بھی اضافہ کا باعث ہے۔
4۔پنجاب ہیلتھ کیئر کمیشن سے ریگولر لائیسنس حاصل کرنے کے لئے کمیشن کے مطابق تین لاکھ روپے مطابق فیصلہ بورڈ جمع کروانے کی اطلاع کو بھی ہاوس نے
پسند فرمایا۔ا’مید ہے کمیشن دوبارہ ہسپتال کے معاینہ کے بعد ریگولر لائیسنس جاری کر دے گا۔
5۔ڈایکٹر سوشل سیکورٹی کے شوکاذ نوٹس جواب ارسال کرنے کے بعد محکمہ کی طرف سے کسی قسم کی پیش رفت نہ ہونے کے معاملہ پر ہاوس کا خیال تھا کہ ہمیں
خاموشی اختیار کرنا چاہئے۔ اور محکمہ کی کاروائی کا انتظار کرنا چایئے۔
6۔ملازمین کی تنخواہوں کے بارے قائم کردہ معزز اراکین کی کمیٹی کے فیصلہ کی توثیق فرمائی جس کے مطابق ہر ملازم کی تنخواہ میں 5%ماہانہ کے حساب سے
اضافہ کی منظوری دی گئی تھی۔اور اس پر یکم اکتوبر 2014ء سے عمل درآمد شروع ہوچکا ہے۔
نکات برائے منظوری
1۔ہسپتال کی بیرونی دیوار خستہ شکست و زیز کا شکار ہونے کی وجہ سے خراب ہوچکی ہے۔سیکورٹی کے پیشٍ نظر بھی کچھ حصوں کو اونچا کرنا ضروری ہے۔ہاوس
نے متفقہ طور پر اسٍ حصہ کو مرمت اور تعمیر کرنے کی اجازت فرمائی۔
2۔آخر میں ہاوس کو مڈوائفیری سکول کے رزلٹ سے آگاہ کیا گیا جس کے مطابق ہمارے سکول سے کل 25لڑکیاں امتحان میں Appearہوئیں۔ایک لڑکی
نے فرسٹ پوزیشن اور آنرز کے ساتھ 342نمبر حاصل کرکے کامیاب ہوئی۔اور پچھلے 20سال کا ریکارڈ توڑا۔بیس لڑکیاں فرسٹ ڈویژن میں کامیاب ہوئیں اور
ایک لڑکی ناکام ہوئی۔
تمام ہاوس نے مڈوائفیری سکول کے سٹاف اور ایم ایس صاحب کو معبارک باد دی اور خوشی کا اظہار کیا۔
سٹاف اور پوزیشن ہولڈرز کو انعامات دینے کی منظوری دی۔
معزز اراکین کی چائے سے تواضع کی گئی۔
جناب چئیرمین صاحب و ٹرسٹی صاحبان 12:30بجے ہسپتال سے روانہ ہوگئے۔
کاروائی اجلاس برائے اطلا ع و منظوری بخدمت جناب چئیرمین صاحب پیش ہے۔ میاں اقبال محمود دھاریوال
جناب چئیرمین صاحب آنریری سیکریٹری جنرل
06-01-2015
بِسمِ اللہ الرَّحمن الرَّ حِیم
سابقہ اجلاس کی کاروائی
آج مورخہ 05ستمبر2015ء بروز ہفتہ بوقت 11:30 بجے دن رفیق انور میموریل ٹرسٹ ہسپتال کا اجلاس زیرِ صدارت
جناب جسٹس (ر) محمد رفیق تار ڑ صاحب ہسپتال میں واقع ٹرسٹ کے دفتر میں منعقد ہوا۔
مندرجہ ذیل معززٹرسٹی صاحبان نے شرکت فرمائی۔
-1 جناب جسٹس (ر) محمد رفیق تار ڑ صاحب چیئرمین
2 -جناب جسٹس (ر)خلیل الرحمان خان صاحب ممبر
3 – جناب حاجی مراد علی صاحب ممبر
4 – جناب چوہدری اعجاز احمد صاحب ممبر
-5 جناب چوہدری خورشید اے عزیز صاحب ممبر
-6جناب عقیل احمد صاحب ممبر
-7جنا ب وقاص انور صاحب ممبر
8 – جناب ڈاکٹر کرنل محمد عظیم صاحب ممبر
9۔جناب عبدالقادر پھلر وان صاحب ممبر
10۔اقبال محمود دھاریوال آنریری سیکریٹری جنرل
1۔ تلاوت قرآن سے اجلاس کی کاروائی کا باقاعدہ آغاز ہوا۔ جناب عقیل احمد صاحب نے تلاوت کی سعادت حاصل کی۔
2۔تمام اراکینِ اجلاس نے متفقہ طور پر سابقہ اجلاس کی کاروائی کی توثیق فرمائی۔
نکات برائے اطلاع معزز ممبران
3۔ جناب چئیرمین و تمام اراکئن اجلاس نے اس اطلاع پر کہ Financial Committeeکے تجویز کردہ پانچ فی صد آضافہ تنخواہ کو عملہ نے سراہا ہے اور شکریہ ادا کیا ہے بہت پسند فرمایا اور خوش آئندہ قرار دیا۔ اور خاص طور پر مریضوں کے Chargesمیں اضافہ نہ کرنے کو بہت زیادہ سراہا گیا۔
4۔محکمہ ایکسایز اینڈ ٹیکسیشن نے PT-17کے حصول سے پراپرٹی ٹیکس کی مد میں ہسپتال کو سال 2013-2014میں مبلغ 3,82,190/=روپے کی ادائیگی کی چھوٹ ملنے پر تمام ہاوس نے بہت خوشی کا اظہار کیا۔
5۔FBRسے ہسپتال کو برائے سال 01-07-2015تا30-06-2016تک بینک سے حاصل کرد ہProfitپر with Holding Taxسے چھوٹ ملنے پر تمام ہاوس نے مسرت اور خوشی کا اظہار کیا۔
6۔
ہاوس نے پرنسپل صاحبہ کو 11,000/-روپے نرسنگ انسٹرکٹر کو 9000/-روپے پہلی پوزیشن 10000/-روپے دوسری پوزیشن 5000/-روپے چھوتھی پوزیشن 4000/-روپے نقد انعامات اور میرٹ سرٹیفکیٹ دینے کے عمل کو پسند فرمایا۔اس سے سٹاف اور سٹوڈنٹ کی حوصلہ افزائی ہوئی ہے۔
7۔ہسپتال کے بونڈری دیوار کی مرمت:۔
Boundary Wallکی تعمیر اور مرمت کے کام کو ہاوس نے بہت سراہا۔اب بیرونی دیوار کافی محفوظ اور مظبوط ہو گئی ہے۔
8۔جنریٹر کی مرمت:۔
210KVAجنریٹر کی مرمت کو ہاوس نے بہت پسند کیا۔اور خاص طور پر جناب نواز احمد باجوہ صاحب کی ذاتی کوشش اور دلچسپی کی تعریف کی۔ امید ہے انشااللہ یہ جنریٹر گرمیوں کے موسم میں بہتر کارکردگی دکھائے گا۔
9۔راستہ کی کشادگی:۔
راستہ کی کشادگی کو بھی ہاوس نے بہت پسند فرمایا اس سے ٹریفک میں کافی آسانی پیدا ہوگئی ہے۔
10۔تقرری سٹور کیپر میڈیکل:۔
سٹور کیپر میڈیکل کی تقرری کو ہاوس نے پسند فرمایا۔امید ہے کہ نئے سٹور کیپر کے تجربہ سے ہسپتال کو فایدہ پہنشے گا۔
معزز اراکین کی چائے سے تواضع کی گئی۔
جناب چئیرمین صاحب و ٹرسٹی صاحبان 12:30بجے ہسپتال سے روانہ ہوگئے۔
کاروائی اجلاس برائے اطلا ع و منظوری بخدمت جناب چئیرمین صاحب پیش ہے۔ میاں اقبال محمود دھاریوال
جناب چئیرمین صاحب آنریری سیکریٹری جنرل
06-01-2015
بِسمِ اللہ الرَّحمن الرَّ حِیم
سابقہ اجلاس کی کاروائی
آج مورخہ22مارچ2017ء بروز بدھ بوقت 12:00 بجے دن رفیق انور میموریل ہسپتال ٹڑسٹ گوجرانوالہ کا اجلاس زیرِ صدارت
جناب جسٹس (ر) محمد رفیق تار ڑ صاحب چیئرمین ٹرسٹ بمقام جم خانہ کلب لاہور منعقد ہوا۔
مندرجہ ذیل معززٹرسٹی صاحبان نے شرکت فرمائی۔
-1 جناب جسٹس (ر) محمد رفیق تار ڑ صاحب چیئرمین ٹرسٹ
2 – جناب جسٹس (ر) خلیل الرحمان خان صاحب ممبر
3 – جناب حاجی مْراد علی صاحب ممبر
-4جنا ب وقاص انور صاحب ممبر
5۔جناب نواز احمد باجوہ صاحب ممبر
6۔جناب عبدالرؤف مغل صاحب ممبر
7۔جناب عبدالقادر پھلر وان صاحب ممبر
8۔میاں اقبال محمود دھاریوال آنریری سیکریٹری جنرل
جناب چیئرمین صاحب کی اجازت سے اجلاس کی کاروائی کا آغاز تلاوتِ قرآن پاک سے کیا گیا۔
تلاوت قرآن پاک کی سعادت جناب نواز احمد باجوہ صاحب نے حاصل کی۔
معزز شرکاء نے متفقہ طور پر سابقہ اجلاس کی کاروائی کی توثیق فرمائی۔
نکات برائے اطلاع معزز ممبران
اجلاس میں شریک اراکین نے پنجاب ہیلتھ کیئر کمشن کے تفصیلی دورہ ہسپتال اور اْن کی رپورٹ پر اطمینان کا اظہار کیا۔ریگولر لا ئینس کے حصول کے لئے مزید کوشیش تیز کرنے کی ہدایت کی تاکہ رفیق انور میموریل ہسپتال بھی گورنمٹ کی ہیلتھ کارڈ سکیم میں شامل ہوسکے۔
پیوپل مڈوایفری کورس۔ہاوس نے سکول کے سالانہ امتحان کے رزلٹ پر مسرت کا اظہار کیا اور عملہ کی حوصلہ افزائی کے سلسلہ میں فنانس کمیٹی کے فیصلہ کو سراہا۔
جناب نواز احمد باجوہ نے تجویز کیا کہ مڈوائیفری سکول کے بجائے ہسپتال میں نرسنگ کورس کا اجراء کیا جائے۔ اس پر فیصلہ ہوا کہ ایم ایس صاحب کے مشورہ سے معاملات کا تفصیلی جائزہ لے کر رپورٹ تیار کر کے آیندہ اجلاس میں پیش کی جائے۔
Dental Surgeonکی تقرری اور اس شعبہ کے فعال ہونے پر ہاوس نے خوشی محسوس کی۔
FCPS گائناکالو جسٹ کی تقرری کو ہاوس نے پسند کیا۔ اس سے ہسپتال کی کارکردگی اور معیار میں بہتری آئے گی۔
ہاوس نے ڈاکٹر منظور احمد باجوہ صاحب جوکہ FCPSہیں اور Qualified Anesthetistہیں Share Baseپر اْن کی تقرری کو ہاوس نے سراہا۔ اْن کی تقرری سے پنجاب ہیلتھ کئیر کمشن کی طرف سے اٹھایا گیا اعتراض بھی ختم ہو جائے گا۔ مریضوں کے اپریشن کے وقت اْن کی دستیابی سے کافی سہولت ہوگئی ہے۔
ہاوس میں سوشل سیکورٹی فیس کی ادائیگی کے لئے محکمہ کی جانب سے آمد نوٹسز کے بارے مفصل غور و خوض کے بعد فیصلہ ہوا کہ جناب چیئرمین صاحب کی وساطت سے جناب گورنر پنجاب کی خدمت تحریری درخواست کی جائے جس میں یہ استدعا کی جائے کہ رفیق انور میموریل ہسپتال ٹرسٹ پر پنجاب ایمپلائیز سوشل سیکورٹی انسٹوشن نوٹیفکشن نمبر NOSO(DEY-1)PESSI/7-120/2003نے نفاذسے استثناء کیا جاوے اور اسکی منظوری حاصل کی جائے۔
عطیہ۔ چوہدری اجمل خان راں صاحب کی جانب سے 50لاکھ روپے کی خطیر رقم ہسپتال کو عطیہ کرنے کے عمل کو بہت زیادہ سراہا گیا اور فیصلہ ہوا کہ اْن کے نام سے کسی شعبہ کو منسوب کیا جائے۔
جناب جسٹس (ر) نذیر بھنڈاری صاحب کی فیملی کے دورہ ہسپتال اور خاص طور پر اْن کی صاحبزادی کی طرف سے ہسپتال کو 2لاکھ روپے کی خطیر رقم عطیہ کرنے کے اقدام کو بہت زیادہ پسند کیا گیا۔
نکات برائے منظوری معزز ممبران
ڈاکٹر شمیم خالد صاحبہ گائناکا لوجسٹ کی طرف سے شیئر کے ریٹ میں اضافہ کے مطالبہ کو ہاوس نے فنانس کمیٹی میں پیش کرکے مناسب فیصلہ کرنے کی ہدایت فرمائی۔
پنجاب ہیلتھ کیئر کمشن کی معائنہ ٹیم کی جانب سے ہسپتال کا MOTOتجویز کرنے کے معاملہ مزید غور و خوض کے بعد آیندہ اجلاس میں پیش کرنے کا فیصلہ ہوا۔
ہسپتال کے عقبی حصہ میں واقع ڈاکٹر صاحبان کی رہائش اور کار پارکنگ کا معاملہ فنانس کمیٹی میں پیش کرنے کا فیصلہ ہوا ور ٹیکنکل ایکسپرٹ سے مشورہ کے بعد جامعہ رپورٹ تیار کر کے آیندہ اجلاس میں پیش کرنے کی ہدایت ہوئی۔
نئی گاڑی کی خرید:
ہاوس نے سزوکی گاڑی کی تبدیلی کو پسند کیا اور اب دوسری سزوکی گاڑی کو بھی فروخت کرکے نئی خریدنے کی منظوری دے دی۔
ایکسرے مشین کے بارے میں تما م ہاوس نے متفقہ طور پر فیصلہ کیا کہ ماڈرن قِسم کی جدید نئی ایکسرے مشین خریدی جائے اور پرانی مشین کو فرخت کر دیا جائے۔ اس طرح ایکسرے کے فوری اور اچھے رزلٹ دستیاب ہوسکیں گے۔ عوام الناس کو اس سے بہت فائدہ پہنچے گا۔
قریبا2بجے بعد دوپہر اجلاس کی کاروائی اختتام کو پہنچی۔
جناب پھلروان عبدالقادر صاحب کی جانب سے بہت پْر تکلف لنچ کا احتمام کیا گیا تھا تمام ہاؤس نے خوب Enjoyکیا اور اْن کا شکریہ ادا کیا۔
تمام شرقاء قریبا 3 بجے جم خانہ کلب سے روانہ ہوگئے۔
کاروائی اجلاس برائے منظوری پیش خدمت ہے۔ میاں اقبال محمود دھاریوال
بخدمت جناب چئیرمین صاحب آنریری سیکریٹری جنرل
17 22-03-20
بِسمِ اللہ الرَّحمن الرَّ حِیم
سابقہ اجلاس کی کاروائی
آج مورخہ 07مارچ2020ء بروز بدھ بوقت 11:30 بجے دن رفیق انور میموریل ٹرسٹ ہسپتال کا اجلاس زیرِصدارت
ٹرسٹ آفس میں منعقد ہوا۔
جناب چیئرمین صاحب اور جسٹس خلیل ارحمان صاحب ٹرسٹی بوجہ علالت اجلاس میں شرکت نہ فرما سکے۔
آج کے اجلاس کی صدارت چوہدری اعجاز صاحب نے فرمائی۔
مندرجہ ذیل معززٹرسٹی صاحبان نے شرکت فرمائی۔
1 -جناب نواز احمد باجوہ صاحب ٹرسٹی
2 – جناب عبدالقادر پھلر وان صاحب ٹرسٹی
3 – جناب عقیل احمد صاحب ٹرسٹی
-4 جناب کاشف عزیز صاحب ٹرسٹی
– 5جناب چوہدری اعجاز احمد صاحب ٹرسٹی
– 6جناب عبدالرؤف مغل صاحب ٹرسٹی
7۔ جناب وقاص انور صاحب ٹرسٹی
8۔اقبال محمود دھاریوال آنریری سیکریٹری جنرل
1۔ تلاوت قرآن سے اجلاس کی کاروائی کا باقاعدہ آغاز ہوا۔ جنا ب نو از احمد باجوہ صاحب نے تلاوت قرآن پاک کی سعادت حاصل کی۔
اجلاس کی باقاعدہ کاروائی سے قبل سعید مغل صاحب مرحوم برادر عبدالرؤف مغل صاحب کے ایصال ثواب کے لیے فاتحہ خوانی کی گئی۔
تمام شرقاء اجلاس نے ان کی مغفرت کی دعا کی۔اللہ تعالی اُنہیں جنت الفردوس میں اعلی مقام عطا فرمائے آمین۔
2۔تمام اراکینِ اجلاس نے متفقہ طور پر سابقہ اجلاس کی کاروائی کی توثیق فرمائی۔
نکات برائے اطلاع و منظوری۔ معزز ممبران
1۔بلڈ بنک کی خریداری:۔تمام شرقاء اجلاس نے نیا بلڈ بنک بعوض مبلغ 780000/= روپے میں خریدنے کو پسند کیا اور بلڈ سیلر کی خریداری کی بھی اجازت دی۔
تا کہ پنجاب ہیلتھ کئیر کمیشن کی شرائط پر پورا اُترا جا سکے۔
2۔ Invorter AC خریداری:۔ تمام شرقائے اجلاس نے GREE کمپنی سے برائے راست Invorter AC خریدنے کو بہت زیادہ سراہا اس سے بجلی کے بلوں میں نمایاں کمی واقع ہو گی۔
3۔ٹیلی فون ایکسچینج کی تبدیلی:۔ تمام حاضر ٹرسٹی صاحبان نے Sonex کمپنی کی Exchange خرید کر لگانے کا فیصلہ کیا۔ نئی Exchange لگنے سے ٹیلی فونک نظام کی خرابیاں دور ہو جائیں گی۔
اور اس کا ہسپتال اور عوام کو فائدہ ہو گا۔
4۔ صوفہ کم بیڈ کی تبدیلی:۔ پرائیوٹ رومز میں مریضوں کے لواحقین کی مشکلات کو دور کرنے کے لئے صرف تجرباتی طور پرپانچ عدد صوفہ کم بیڈ خریدے گئے ہیں جن کا آ ج ٹرسٹی صاحبان نے ملاحظہ فرمایا اور بہت پسند کیا۔
اُمید ہے اس سے مریضوں کے لواحقین کو بہت اچھی سہولت میسر آئے گی۔
5۔مڈوائفری سکول کی کرسیوں کی تبدیلی:۔ تمام شرقاء اجلاس نے عقیل احمد صاحب کے اس عمل کو بہت پسند کیا اور اُن کے مرحوم والد صاحب کی رفاہی کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینے کی مثالیں سنائیں۔
6۔ OPD-False Ceiling – تمام شرقاء اجلاس نے خراب سیلنگ کو فوری تبدیل کرنے کا فیصلہ کیا۔
7۔ CCTV Camera ریپرنگ اور تبدیلی:۔ Cameras کو مرمت کروانے اور نئے کیمرے خرید کر لگوانے کے عمل کو بہت پسند کیا گیا۔اس سے ہسپتال کے سیکورٹی معاملات پر بہتر طریقے سے نگرانی رکھی جا سکے گی۔
ایم ایس آفس میں نئی LCD لگوانے کی من ظوری دی گئی۔ جناب کاشف عزیز صاحب نے ایم ایس آفس کے لیئے LCD بطور تحفہ دینے کا عندیہ دیا۔اللہ تعالی اُنہیں اسکا اجر عطا فرمائے۔
8۔تنخواہ میں اضافہ:۔ تمام شرقاء اجلاس نے ہسپتال کے عملہ کی تنخواہوں میں اضافہ کے عمل کو پسند فرمایا۔
9۔نئی VAN کی ضرورت:۔ُُُُُُُ پُرانی VAN کا ماڈل 2013 ہے اور ایک لاکھ کلو میٹر سے ذائد چل چکی ہے۔تمام ہاوس نے نئی VAN خریدنے کی منظوری دی۔
تا کہ ڈاکٹر صاحبان کو لانے لیجانے میں کسی قسم کی دقت نہ ہو۔
10 ۔ تمام شرقاء اجلاس نے چیئرمین صاحب کی اجازت سے نیا گیٹ تعمیر کرنے کی اجازت دی تا کہ Parking سے کاریں باہر سٹیڈیم کی طرف باہر نکل سکیں۔ اس سے ہسپتال کے اندر گاڑیوں کی
آمدو رفت میں کمی واقع ہو گی۔
تمام ٹرسٹی صاحبان 01:00 بجے ہسپتال سے روانہ ہو گئے۔
کاروسئی اجلاس برائے اطلاع ومنظوری بخدمت جناب چیئر مین صاحب پیش ہے۔
میاں اقبال محمود دھاریوال
جناب چئیرمین صاحب آنریری سیکریٹری جنرل
07-03-202
بِسمِ اللہ الرَّحمن الرَّ حِیم
سابقہ اجلاس کی کاروائی
آج مورخہ 16جون2022ء بروز بدھ بوقت 11:30 بجے دن رفیق انور میموریل ٹرسٹ ہسپتال کا اجلاس زیرِصدارت
ٹرسٹ آفس میں منعقد ہوا۔
1 -جناب نواز احمد باجوہ صاحب ٹرسٹی
2 – جناب عبدالقادر پھلر وان صاحب ٹرسٹی
3 – جناب عقیل احمد صاحب ٹرسٹی
-4 جناب کاشف عزیز صاحب ٹرسٹی
– 5جناب چوہدری اعجاز احمد صاحب ٹرسٹی
– 6جناب عبدالرؤف مغل صاحب ٹرسٹی
7۔ جناب وقاص انور صاحب ٹرسٹی
8۔جناب وقاص انور صاحب ٹرسٹی
9۔اقبال محمود دھاریوال آنریر ی سیکٹری جنرل
جناب چیئرمین صاحب اور جسٹس خلیل ارحمان صاحب ٹرسٹی بوجہ علالت اجلاس میں شرکت نہ فرما سکے۔
آج کے اجلاس کی صدارت چوہدری اعجاز صاحب نے فرمائی۔
1۔ تلاوت قرآن سے اجلاس کی کاروائی کا باقاعدہ آغاز ہوا۔ جنا ب نو از احمد باجوہ صاحب نے تلاوت قرآن پاک کی سعادت حاصل کی۔
2۔اجلاس کی باقاعدہ کاروائی سے قبل تمام معزز ٹرسٹی صاحباں نے جناب نواز احمد باجوہ صاحب کی بیگم صاحبہ جو رضائے الہٰی سے رحلت فرما گئی ہیں کے لئے دعا ئے مغفر ت فرمائی اور اُن کی بلندی درجات کے لئے
دعا فرمائی۔اللہ تعائے جناب نواز احمد باجوہ صاحب اور اُن کے لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے آمین۔
تمام شرقاء اجلاس نے ان کی مغفرت کی دعا کی۔اللہ تعالی اُنہیں جنت الفردوس میں اعلی مقام عطا فرمائے آمین۔
3۔تمام اراکینِ اجلاس نے متفقہ طور پر سابقہ اجلاس کی کاروائی کی توثیق فرمائی۔
نکات برائے اطلاع و منظوری۔ معزز ممبران
1۔اجلاس میں حاضر تمام ٹرسٹی صاحبان نے متفقہ طور پر فیصلہ کیا کہ موجودہ چیئر مین جناب محمد رفیق تارڑ صاحب اور موجودہ سیکٹری جنر ل اقبال محمود دھاریوال کو ہی آیندہ تین سال کے لیئے منتخب کرلیا جائے۔
چنانچہ ہاوس کے متفقہ فیصلے کے مطابق تندکرہ بالا پر دو عہدہ ہائے پر جناب محمد رفیق تارڑ صاحب بطور چیئر مین اور اقبال محمود دھاریوال بطور آنریر ی سیکٹر ی جنرل منتخب ہو گئے ہیں۔دونوں عہدے دار مورخہ 31.05.2024 تک کام کرنے مجاز ہوں گے۔
ہم تمام معزز ٹرسٹی صاحبان کے شکرگزار ہیں کہ اُنہوں نے ہم پر اعتماد کیا اور اس عظیم ادارہ سے ہماری وابستگی اور خدمت کو پسند کیا۔ اللہ تعا لیٰ سے دعا ہے کہ ہمیں مزید محنت لگن سے اس ادارہ کی خدمت کرنے
کا موقعہ عطا فرمائے آمین۔
2۔جناب کاشف اے عزیز صاحب کو مستقل ٹرسٹی بنانے کی میری تجویز کو تمام ہاوس نے متفقہ طور پر منظور فرمایا ۔
3۔ٹیلی فون ایکسچینج کی تبدیلی:۔ تمام حاضر ٹرسٹی صاحبان نے Sonex کمپنی کی Exchange خرید کر لگانے کا فیصلہ کیا۔ نئی Exchange لگنے سے ٹیلی فونک نظام کی خرابیاں دور ہو جائیں گی۔
اور اس کا ہسپتال اور عوام کو فائدہ ہو گا۔
6۔ OPD-False Ceiling – تمام شرقاء اجلاس نے خراب سیلنگ کو فوری تبدیل کرنے کا فیصلہ کیا۔
7۔ CCTV Camera ریپرنگ اور تبدیلی:۔ Cameras کو مرمت کروانے اور نئے کیمرے خرید کر لگوانے کے عمل کو بہت پسند کیا گیا۔اس سے ہسپتال کے سیکورٹی معاملات پر بہتر طریقے سے نگرانی رکھی جا سکے گی۔
ایم ایس آفس میں نئی LCD لگوانے کی من ظوری دی گئی۔ جناب کاشف عزیز صاحب نے ایم ایس آفس کے لیئے LCD بطور تحفہ دینے کا عندیہ دیا۔اللہ تعالی اُنہیں اسکا اجر عطا فرمائے۔
8۔تنخواہ میں اضافہ:۔ تمام شرقاء اجلاس نے ہسپتال کے عملہ کی تنخواہوں میں اضافہ کے عمل کو پسند فرمایا۔
9۔نئی VAN کی ضرورت:۔ُُُُُُُ پُرانی VAN کا ماڈل 2013 ہے اور ایک لاکھ کلو میٹر سے ذائد چل چکی ہے۔تمام ہاوس نے نئی VAN خریدنے کی منظوری دی۔
تا کہ ڈاکٹر صاحبان کو لانے لیجانے میں کسی قسم کی دقت نہ ہو۔
10 ۔ تمام شرقاء اجلاس نے چیئرمین صاحب کی اجازت سے نیا گیٹ تعمیر کرنے کی اجازت دی تا کہ Parking سے کاریں باہر سٹیڈیم کی طرف باہر نکل سکیں۔ اس سے ہسپتال کے اندر گاڑیوں کی
آمدو رفت میں کمی واقع ہو گی۔
تمام ٹرسٹی صاحبان 01:00 بجے ہسپتال سے روانہ ہو گئے۔
کاروا ئی اجلاس برائے اطلاع ومنظوری بخدمت جناب چیئر مین صاحب پیش ہے۔
میاں اقبال محمود دھاریوال
جناب چئیرمین صاحب آنریری سیکریٹری جنرل
07-03-2020
بِسمِ اللہ الرَّحمن الرَّ حِیم
سابقہ اجلاس کی کاروائی
آج مورخہ 16جون2021ء بروز بدھ بوقت 11:30 بجے دن رفیق انور میموریل ٹرسٹ ہسپتال کا اجلاس
ٹرسٹ آفس میں منعقد ہوا۔
1 -جناب چوہدری اعجاز احمد صاحب ٹرسٹی
2 – جناب نواز احمد باجوہ صاحب ٹرسٹی
3 – جناب عبدالرؤف مغل صاحب ٹرسٹی
-4 جناب ملک ظہیراحمد صاحب ٹرسٹی
– 5جناب عبدالقادر پھلروان صاحب ٹرسٹی
– 6جناب کاشف اے عزیز صاحب ٹرسٹی
7۔ جناب عقیل احمد صاحب ٹرسٹی
8۔جناب وقاص انور صاحب ٹرسٹی
9۔اقبال محمود دھاریوال آنریر ی سیکٹری جنرل
جناب چیئرمین صاحب علالت کے باعث اجلاس میں شرکت نہ فرما سکے۔
آج کے اجلاس کی صدارت چوہدری اعجاز صاحب نے فرمائی۔
1۔ جنا ب نو از احمد باجوہ صاحب نے تلاوت قرآن پاک ادا کی۔
2۔اجلاس کی باقاعدہ کاروائی سے قبل تمام معزز ٹرسٹی صاحباں نے جناب نواز احمد باجوہ صاحب کی بیگم صاحبہ جو رضائے الہٰی سے رحلت فرما گئی ہیں کے لئے دعا ئے مغفر ت فرمائی اور اُن کی بلندیِ درجات کے لئے
دعا فرمائی۔اللہ تعائے جناب نواز احمد باجوہ صاحب اور اُن کے لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے آمین۔
3۔تمام ٹرسٹی صاحبان نے متفقہ طور پر سابقہ اجلاس کی کاروائی کی توثیق فرمائی۔
نکات برائے منظوری و اطلاع۔ معزز ممبران
1۔اجلاس میں حاضر تمام ٹرسٹی صاحبان نے متفقہ طور پر فیصلہ کیا کہ موجودہ چیئر مین جناب محمد رفیق تارڑ صاحب اور موجودہ سیکٹری جنر ل اقبال محمود دھاریوال کو ہی آیندہ تین سال کے لیئے منتخب کرلیا جائے۔
چنانچہ ہاوس کے متفقہ فیصلے کے مطابق متزکرہ بالا ہر دو عہدہ ہائے پر جناب محمد رفیق تارڑ صاحب بطور چیئر مین اور اقبال محمود دھاریوال بطور آنریر ی سیکٹر ی جنرل منتخب ہو گئے ہیں۔دونوں عہدے دار مورخہ 31.05.2024 تک کام کرنے کے مجاز ہوں گے۔
ہم تمام معزز ٹرسٹی صاحبان کے شکرگزار ہیں کہ اُنہوں نے ہم پر اعتماد کیا اور اس عظیم ادارہ سے ہماری وابستگی اور خدمت کو پسند کیا۔ اللہ تعا لیٰ سے دعا ہے کہ ہمیں مزید محنت لگن سے اس ادارہ کی خدمت کرنے
کا موقعہ عطا فرمائے آمین۔
2۔جناب کاشف اے عزیز صاحب کو مستقل ٹرسٹی بنانے کی میری تجویز کو تمام ہاوس نے متفقہ طور پر منظور فرمایا ۔اور اُن کو مستقل ٹرسٹی منتخب کر لیا۔ اللہ تعالیٰ سے دعا ہے کہ ان کا انتخاب اس ادارے کے لیے باعث
برکت اور رحمت ثابت ہو۔ آمین۔
3۔ محکمہ انکم ٹیکس کی جانب سے رفیق انور میموریل ٹرسٹ ہسپتال کو Non Profitable Organisation تسلیم کرنے کے فیصلہ کو ہاوس نے بہت زیادہ پسند کیا۔ اس سے ہسپتال کو کافی مالی فائدہ ہو گا۔
اس سرٹیفیکٹ کے حصول میں جناب ملک ظہیر الحق صاحب نے بہت اہم کردار ادا کیا ہے۔ان ہی کی کوشش سے ہم کامیاب ہوئے ہیں۔تمام ہاؤس نے ان کا شکریہ ادا کیا۔
4۔ پنجاب ہیلتھ کئیر کمیشن سے رجسٹریشن سرٹیفکیٹ کے حصول میں کی گئی کوشش کو ہاوس نے پسند کیا اور توقع ظاہر کی کہ انشااللہ اسی ماہ جون میں یہ معاملہ حل ہو جائے گا۔
5۔ہسپتال کی ٹربائین کی مرمت کو بھی تمام ہاوس نے بہت پسند کیا۔ جناب عبدالروف مغل صاحب نے اس معاملہ میں ہماری رہنمائی فرمائی۔ اللہ تعالیٰ انہیں اسکا اجر عظیم عطا فرمائے۔امین۔
6۔ سولرانرجی کی تنصیب کے لئے مقرر کردہ کمیٹی کے لئے منتخب اراکین جناب وقاص انور صاحب اور جناب کاشف اے عزیز صاحب کی محنت کوشش کو تمام ہاوس نے بہت زیادہ سراہا ۔ اس معاملہ پر سیر حاصل بحث کے بعد تمام ہاوس نے
متفقہ فیصلہ کیا کہ فی الحال 100KVA سولر انرجی پلانٹ کی تنصیب کروائی جائے۔اور یہ تمام کام دونوں معزز ٹرسٹی صاحبان سر انجام دیں گے۔
7۔ Blood Gas Analyzer(Model Modular Pro Made in Germany) بعو ض رقم مبلغ20 لاکھ کی خرید کو تمام ہاوس نے بہت پسند فرمایا۔
8۔ ڈاکٹر شمیم خالد صاحبہ کے استعفی کے بعدنئی ڈاکٹر عروج فاطمہ صاحبہ ایف سی پی ایس کی بطور گائنا کالوجسٹ تقرری کو تمام ہاوس نے بہت پسند فرمایا۔ اور توقع ظاہر کی کہ وہ بھی ہسپتال کی خدمت میں اہم کردار ادا کریں گی۔
9۔ ڈاکٹر ذوالفقار احمد باجوہ صاحب چائلڈ اسپیشلسٹ کے استعفی کے بعد ڈاکٹر خدیجہ طارق صاحبہ ایف سی پی ایس کی بطور چائلڈ اسپیشلسٹ تقرری کو تمام ہاوس نے بہت پسند فرمایا۔امید ہے انشااللہ ہسپتال
کے لئے مفید ثابت ہوں گی۔
10 ۔ ڈاکٹر کرِن صاحبہ کی جگہ شام کی ڈیوٹی پر ڈاکٹر عالیہ اکرم ایف سی پی ایس کی تعیناتی کو بھی ہاوس نے بہت سراہا۔توقع ہے وہ ہسپتال کے لئے بہت بہتر اور مفید ثابت ہوں گی۔
11 ۔ ڈاکٹر آصف جاوید صاحب کی بطور میڈیکل اسپیشلسٹ Share Base پر تعیناتی کو بھی ہاوس نے بہت زیادہ پسندکیا اور توقع ظاہر کی کہ ان کی تقرری سے ہسپتال کو تجربہ کار ڈاکٹر کی سہولت میسر
آئے گی اور اس میڈیکل کے شعبہ میں پبلک کو بہت فائدہ حاصل ہو گا۔
12 ۔ میڈیکل وارڈ اور اس کے ساتھ انتہائی نگہداشت وارڈ کی تعمیرکے کام کو بھی ہاوس نے بہت پسند کیا اور اس کی تعمیر کا تمام خرچ جناب پروفیسر ریٹائرڈ رشید احمد صاحب برداشت کررہے ہیں۔اللہ تعالی
ان کے ا س فعل کو قبول فرمائے اور انہیں اسکا اجر عظیم عطا فرمائے۔
13 ۔ ہسپتال میں فزیو تھراپی کا نیا شعبہ قائم کیا گیا ہے۔اس کے لئے کوالیفائڈ فزیو تھراپسٹ ڈاکٹر مسِ طیبہ شفیق باجوہ صاحبہ کو تعینات کیا گیا ہے۔ ان کا اس شعبہ میں سابقہ کافی تجربہ ہے۔ امید ہے انشاللہ اس شعبہ کو
کامیابی سے چلا سکیں گی اور تمام ضرورت مند عورتوں کو اس سے بہت فائدہ ہو گا۔
14 ۔ جناب چیئرمین صاحب کی اجازت سے ہسپتال کے عملے کی تنخواہوں میں آضافہ کا معاملہ بھی زیر غور آیا۔ تمام ہاوس نے فنانس کمیٹی کو اختیار دیا کہ وہ اس معاملہ کی تفصیل کے ساتھ جانچ پڑتال کرکے
مناسب فیصلہ صادر فرمائیں۔ تمام ہاوس نے متفقہ طور پر مجیب الرحمان صاحب کو عارضی طور پر ٹرسٹی مقرر کرنے کا فیصلہ کیا۔
تمام معزز ٹرسٹی صاحبان کی چائے سے تواضع کی گئی۔ جناب چیئر مین و تمام ٹرسٹی صاحبان قریبا ایک بجے ہسپتال سے فارغ ہو کر روانہ ہو گئے۔
کاروائی اجلاس برائے اطلاع و منظوری بخدمت چئیر مین صاحب پیش ہے۔
میاں اقبال محمود دھاریوال
بخدمت جناب چئیرمین صاحب آنریری سیکریٹری جنرل
بِسمِ اللہ الرَّحمن الرَّ حِیم
سابقہ اجلاس کی کاروائی
آج مورخہ 28 ستمبر2022ء بروز بدھوار بوقت 11:30 بجے دن رفیق انور میموریل ٹرسٹ ہسپتال کا اجلاس
ٹرسٹ کے دفتر میں منعقد ہوا۔ مندرجہ ذیل معزز ٹرسٹی صاحبان نے شرکت فرمائی۔
1 -میاں اقبال محمود دھاریوال صاحب چیئرمین
2 – جناب نواز احمد باجوہ صاحب آنریر ی سیکریٹری جنرل
3 – چوہدری اعجاز احمد صاحب ٹرسٹی
-4 جناب عبدالقادر پھلروان صاحب ٹرسٹی
– 5جناب عقیل احمد صاحب ٹرسٹی
– 6جناب عبدالرؤف مغل صاحب ٹرسٹی
7۔ جنا ب کاشف اے عزیز صاحب ٹرسٹی
8۔جناب وقاص انور صاحب ٹرسٹی
1۔ جناب چیئرمین صاحب کی اجازت سے اجلاس کی کاروائی کا آغاز تلاوت قرآن پاک سے جناب عبدالرؤف مغل صاحب نے کیا۔
2۔تمام شرکاء اجلاس نے متفقہ طور پر سابقہ اجلاس کی کاروائی کی توثیق فرمائی۔
نکات برائے منظوری و اطلاع۔ معزز ممبران
1۔ سولر انرجی کی اضافی تنصیب کے بارے میں مفصل غور وخوض کے بعد فیصلہ ہوا کہ جناب کاشف اے عزیز صاحب اور جناب وقاص انور صاحب کو اس کام کیلئے تجویزکیا کہ دونوں معزز ارکان سولر کمپنیو ں کے ساتھ رابطہ کرکے مناسب تجویز پیش کریں۔
2۔ اجلاس میں ایکسرے مشین اور CR سسٹم کے خریدنے سے پہلے شہر میں کسی اچھے Radiologist سے مشورہ کیا جائے۔کاشف اے عزیز صاحب بھی اس سلسلہ میں معاونت فرمائیں۔
3۔ اجلاس میں لفٹ کی مرمت کیلئے منظوری دی گئی۔
4۔ تمام ممبران نے ہسپتال میں شعبہ ایمرجنسی وارڈ کے قیام کو سراہا۔ اس سے آنیوالے مریضوں کو فوری اور مناسب علاج کی سہولت ملے گی۔
5۔ سیوریج کی خرابی کی وجہ سے OPD کی چھتیں خراب ہوگئی تھیں ان کی مرمت کی اجازت دے دی گئی۔
6۔ ملازمیں کی حاضری کے نظام میں بہتری لانے کیلئے ہسپتال میں 2 عدد انگھوٹا شبت مشین لگانے کی اجازت دی گئی۔
7۔ اجلاس میں نئی کمیونٹی مڈ وائفری کلاس کے اجراء کی اجازت دی گئی۔یہ کلاس ڈے سکالر ہوگی اور ان سے 1000/- روپے ماہانہ ٹیوشن فیس لینے کا فیصلہ ہوا۔
8۔ اجلاس میں ہاوس جاب کیلئے میڈیکل کالجز سے رابطہ کرنے کا بھی فیصلہ ہوا۔ ان ہاوس آفیسرز کو without stipend کی آفر کی جائے گی۔
9۔ ہسپتال کی آمدن میں اضافے کیلئے فیصلہ ہوا کہ کنسلٹنٹ جنرل سرجن صاحبان کو ہسپتال کے سرجیکل تھیٹر استعمال کرنے کی اجازت دینے کا فیصلہ ہوا۔
10۔ ہسپتال کی آمدن میں اضافے کیلئے یہ بھی فیصلہ ہوا کہ مختلف اداروں کو ہسپتال کے پینل پر لانے کیلئے ان سے رابطہ کیا جائے۔
11۔ میری طرف سے ہاوس میں تجویز پیش کی گئی کہ ہسپتال کی آمدن میں اضافہ کے لئے ڈینٹل OPD کو شام کے وقت شروع کیا جاوئے اور اس کے لئے علیحدہ ڈینٹل سرجن کی تقرری کی
جائے۔ اس تجویز سے ہاوس نے اتفاق نہ کیا۔
تمام معزز ٹرسٹی صاحبان کی چائے سے تواضع کی گئی۔ جناب چیئر مین ا و ر تمام معزز ٹرسٹی صاحبان قریبا ایک بجے ہسپتال سے فارغ ہو کر روانہ ہو گئے۔
کاروائی اجلاس برائے اطلاع و منظوری بخدمت چئیر مین صاحب پیش ہے۔
جناب نواز احمد باجوہ صاحب
بخدمت جناب چئیرمین صاحب آنریری سیکریٹری جنرل
بِسمِ اللہ الرَّحمن الرَّ حِیم
سابقہ اجلاس کی کاروائی
آج مورخہ 03 دسمبر2022ء بروز ہفتہ بوقت 11:30 بجے دن رفیق انور میموریل ٹرسٹ ہسپتال کا اجلاس
چیئر مین آفس میں منعقد ہوا۔ مندرجہ ذیل معزز ٹرسٹی صاحبان نے شرکت فرمائی۔
1 -میاں اقبال محمود دھاریوال صاحب چیئرمین
2 – جناب نواز احمد باجوہ صاحب آنریر ی سیکریٹری جنرل
3 – چوہدری اعجاز احمد صاحب ٹرسٹی
-4 جنا ب کاشف اے عزیز صاحب ٹرسٹی
– 5جناب وقاص انور صاحب ٹرسٹی
– 6جناب عبدالقادر پھلروان صاحب ٹرسٹی
7۔جناب مجیب الرحمن صاحب ٹرسٹی
1۔ جناب چیئرمین صاحب کی اجازت سے اجلاس کی کاروائی کا آغاز تلاوت قرآن پاک سے ہوا۔ جناب نواز احمد باجوہ صاحب نے تلاوت قرآن پاک کی سعادت حاصل کی۔
2۔تمام شرکاء اجلاس نے متفقہ طور پر سابقہ اجلاس کی کاروائی کی توثیق فرمائی۔
نکات برائے منظوری و اطلاع۔ معزز ممبران
1۔ نئیs WMO کو بھرتی نہ کیا جائے بلکہ پہلے سے جو WMOs خدمات سر انجام دے رہی ہیں ان کو ہی ایڈجسٹ کیا جائے ۔
2۔ گائنا کالو جسٹ کے آف ڈے کو ختم کیا جائے۔
3۔ اوقات کار ڈاکٹرز کے علاوہ ٹائم صبح 08 بجے سے شام 04 بجے تک ہونگے۔ ماسوائے جمعہ کے صبح 08 بجے سے 12 بجے تک ہونگے۔
4۔ پرائیوٹ وارڈز کی Renovation کی تجویز دی گئی۔ جناب کاشف اے۔عزیز صاحب نے کلائمیکس رومز کی Renovation کی اخراجات کی ذمہ داری قبول فرمائی ہے۔
5۔ مریضوں اور لواحقین کو اپر یشن کے بعد دوسری منزل پر جانے میں دقت کا سامنا ہوتا ہے۔اس لیے پرائیوٹ وارڈ میں نئی لفٹ نصب کرنے کی منظوری دی گئی۔
6۔ دن بدن مریضوں کی تعداد میں اضافہ ہو ر ہا ہے۔موجودہ OPD میں رش ہونے کی وجہ سے لوگ پریشان ہوتے ہیں۔موجودہ OPD کو وسیع کرنے کی منظوری دی گئی۔
7۔ اس اجلاس میں نئے کانفرنس روم میں نیا فرنیچر خریدنے کی منظوری دی۔
کاروائی اجلاس برائے اطلاع و منظوری بخدمت چئیر مین صاحب پیش ہے۔
جناب نواز احمد باجوہ صاحب
بخدمت جناب چئیرمین صاحب آنریری سیکریٹری جنرل
Testimonials Slider Feature